چیئرمین پی سی بی کوکام سے روکنے کا حکم امتناعی برقرار

Zka Aasharaf

Zka Aasharaf

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو کام سے روکنے کا حکم امتناعی برقرار رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی سی بی کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کو قائم مقام چیئرمین پی سی بی مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ قائم مقام چیئرمین پی سی بی کوآئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف اکتوبر 2011 سے کام کر رہے ہیں۔