قصور کی خبریں 26/3/2017

Manzoor ul Haq

Manzoor ul Haq

قصور (بیورورپورٹ) وائس چیئرمین فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری منظور الحق نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان تاجروں کے مسائل حل کرے اگر سرمایہ کار خوشحال نہیں تو ترقی کیسے ممکن ہوگی ؟ زبانی جمع خرچ سے باہرنکل کر چمڑہ سازی سمیت دیگر شعبوں کیلئے مراعات و خصوصی پیکیج دینا ہو گا تا کہ اس صنعت کی بحالی و ترقی ممکن بنائی جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹینریز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب صدر حاجی مقصود احمد، سنےئر نائب صدرمیاں شاہد عارف ،نائب صدرمحمدنعمان ملک سیکرٹری علی ارشد،خازن میاں اشفاق ،ایگزیگٹیو ممبران میاں نعیم اختر،بدعالم ،اسداللہ خاں،خالدناصر سے حلف لینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرسابق صدر حاجی عبدالغفار سمیت معززین شہروکاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔ ایم این اے میاں وسیم اختر شیخ،ایم پی اے وپارلیمانی سیکرٹری حاجی نعیم صفدرانصاری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرکے ملک کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کردیا ہے ،اب لوٹ مار کی سیاست نہیں بلکہ خدمت کی سیاست ہورہی ہے ،قصور ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطالبات حل کریں گے ، حاضرین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ)چیف ایگزیگٹیو آفیسر( ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٹھارٹی) قصور ڈاکٹرعبدالمجید نے کہا ہے کہ قصور میں ٹی بی کے مریضوں کا فری علاج معالجہ جاری ہے ،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال اور تمام تحصیل ہسپتالوں میں تپ دق کے دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں اس مرض سے بچاؤ اور علاج معالجے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے ٹی بی قابل علاج مرض ہے اورٹی بی کے علاج کے لئے ادویات، اچھی غذا اورصحت مند ماحول کا ہونا بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تپ دق (ٹی بی ) سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پرصحافیوں سے خصوصی ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر آفس سپرینڈنٹ محمدندیم بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے ،سربراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٹھارٹی قصور ڈاکٹرعبدالمجیدنے کہاکہ ملک میں ٹی بی کا خاتمہ اوراس کے علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں ٹی بی کے مریضوں کو علاج ، تشخیص اورادویات کی مفت سہولت میسرہے، ٹی بی جیسی متعدی بیماری سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن انتہائی ضروری ہے صحت عامہ کے شعبہ کے متعلقہ ماہرین کو ٹی بی کی روک تھام کیلئے فوری اور موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے ایم این اے قصور ٹریڈونگ ضلع قصور کے صدر چوہدری زاہدحسین راجپوت نے کہاہے کہ وزیر اعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں2025ء تک پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا، 2013کا پاکستان اندھیروں کا پاکستان تھاچار سال کے مختصر عرصہ میں اپنے مخالفین اور دنیا کو بتا دیا کہ ہم غلامی کی اندھیروں سے نکل رہے ہیں اور روشنیوں کی طرف بڑھ رہے ہیں، 46ارب ڈالر کا پیکیج کوئی قرضہ یا بھیک نہیں بلکہ برابری کی بنیاد پر پبلک پارٹنر شپ سے سی پیک کے ذریعے پاکستان معاشی بلندیوں کو چھو رہا ہے،کوئی مداری ، کھلاڑی یا رنگ باز میاں نواز شریف کی محبت کو کارکنوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتا،ہم جیئیں، مریں گے گے میاں نواز شریف کے ساتھ،چوہدری زاہدحسین نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ 18،18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی لیکن2018ء تک لوڈ شیڈنگ قصہ مازی بن جائے گا، جو حالت پاکستان مسلم لیگ ن نے مخالفین کی2013ء کے الیکشن میں کی تھی پانامہ لے آؤ یا پاجامہ 2018کے الیکشن میں ایک ہی آواز ہو گی ،تمہاری اس سے بھی بری حالت ہو گی، پاکستان کے تنے کو آمریت کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی پاکستان تبھی بڑے اور بھولے گا جب اس کی جڑوں میں جمہوریت کا خاص پانی ڈالا جائے گا تو ملک دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ شعبہ خواتین قصورعمرانہ محمود نے کہا ہے زندہ قومیں ہی اپنی آزادی کے تہوار پور ے جوش و خروش سے مناتی ہیں،آج تجدید عہد کا دن ہے،آئیں ہم عہد کریں کہ وطن عزیز پر آنچ نہ آنے دیں گے،اساتذہ ہی قوموں کی تقدیر بناتے ہیں، آج اساتذہ کویہ عہد کرنا ہے کہ وہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں ۔یہ بات انہوں نے الاظہرہ سلائی سکول کنگن پور میں یومِ پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرایم این اے ملک رشیداحمدخاں ،چےئرمین میونسپل کمیٹی خالد محمود سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اورسول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت طلبا و اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر یوتھ ونگ شعبہ خواتین لاہور ڈویثرن میڈم عائشہ رانا نے کہا کہ یومِ پاکستان روایتی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے آج کا دن ہمیں شاعر مشرق کے خواب ، قائداعظم کی انتھک کاوشوں اور مسلمانانِ برصغیر کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے وطن عزیز کے لئے دیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ملک میں قومی یکجہتی، مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا پروان چڑھے ہمیں چاہئے کہ ہم ملی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا عملی ثبوت دیں،تقریب کے دوران طلبا نے تقاریر اور ملی نغموں کے ذریعے یوم پاکستان کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ٹبلو شو پیش کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ )سیٹھ محمداکرم انصاری کی والدہ کا ختم چہلم ،معززین شہر سمیت علماء اکرام کی شرکت، تفصیلات کے مطابق سابق چےئرمین امور مذہبیہ کمیٹی دربار بلھے شاہ ؒ سیٹھ محمداکرم انصاری ، سابق وائس چےئرمین بلدیہ قصور حاجی اخترعلی انصاری (مرحوم) حاجی اصغرعلی برادران کی والدہ اور حاجی طالب حسین (مرحوم) کی بیوی جنکا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا تھا ،انکی رہائش گا ہ پر رسم چہلم کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ایم این اے میاں وسیم اخترشیخ ،ایم این اے وسجادہ نشین خواجہ دائم الحضوری قصوریؒ پرسیدعمران ولی شاہ ، حاجی صفدر انصاری والد ایم پی اے حاجی نعیم صفدرانصاری ، سیکرٹری نشرواشاعت پریس کلب حاجی عمران شہزاد انصاری ،حاجی محمدعلی انصاری ،محمدرمضان المعروف جان محمدانصای صنعت کار،آزاد امیدوار یم پی اے منظوراحمدانصاری سمیت دیگر نے شرکت کی ،مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور بلنددرجات کیلئے دعاء مغفرت کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)ڈسٹر کٹ قصور کے کلرکوں کے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ خاں نیازی کے ناروا سلوک کے خلاف ہڑتال ،حکومت سے فوری تبادلہ کا مطالبہ۔ڈپٹی کمشنر قصور آفس قصور اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور چونیاں آفس کے کلرکوں کی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ خاں نیازی کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال ، مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ شاہ رخ خاں نیازی کا سٹاف کے ساتھ رویہ توہین آمیز ہے جو اخلاقانا اور قانونا جرم ہے لہذا اسے فوری طور پر پتوکی اس کے عہدہ سے ہٹایا جائے جبک اسسٹنٹ کمشنر شاہ رخ خاں نیازی نے موقف اپنایا ہے کہ وہ اپنے سٹاف کو کوئی ذاتی کام نہیں کہتا ، ہم سب عوم کے ٹیکسوں سے تنخواہیں لیتے ہیں اور حکومت نے عوام کی خدمت کے لئے ہمیں تعینات کیا ہے نہ کہ عوام کو لوٹنے کے لئے جو بھی ملازم غیر قانونی سرگرمیوں میں پایا گیا تو انکے خلاف بلا کسی امتیاز کے کاروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) گاوں کھارا روڈ قصور سے25سالہ نوجوان کی تشدد شدہ نعش برآمد ۔پولیس تھانہ قصور کو گاوں کھارا روڈ سے ایک پچیس تیس سالہ محبوب نامی نوجوان کی نعش ملی ہے جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور بھیج دیا ہے اور نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)کھڈیاں خاص پولیس نے سلامت پوری سے ملک کے معروف برانڈز کے مشربات تیار کرنے والی فیکٹریری پکڑ لی ۔سلامت پورہ کا رہائشی اپنی حویلی میں ملک کے معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کر رہا تھا ، پولیس تھانہ کھڈیا ں نے مختلف برانڈز کے22کریٹس بوتل برآمد کر کے ملزم عاشق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔