دبئی (جیوڈیسک) قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر میں چیئرمین رہا تو آئندہ سال پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوجائے گی۔
نجم سیٹھی نے گفتگو میں کہا کہ اختیارات ملے تو عملی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے تیار ہوجائیں گے۔
قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں، عملی طور پر نہیں۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اگر میں عہدے پر رہا تو آئندہ سال پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو جائے گی۔