لاہور (اقبال کھوکھر) گزشتہ دنوں پاکستان مینارٹی ایڈ کے چیئرمین لطیف بھٹی نے پاکستان میارٹی ایڈ کے نائب صدرفرنانڈوپاولز کے ہمراہ بیلجیئم کے منسٹر سٹیٹ اینڈ سیکرٹری سٹیٹ سے ملاقات کی اورانہیں پاکستان میں مسیحیوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک،ایذارسانیوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔
دوران ملاقات خصوصی طور پر لطیف بھٹی نے انہیں یوحناآبادمیں چرچز میں بم دھماکوں کے بعد کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ بے گناہ مسیحی افراد کو جیلوں میں بندکیا گیا اور جنہوں نے خود لاشیں اٹھائیں ان کی مدد کرنے کی بجائے ان کو ہراساں، پریشان کیا گیا۔
گھروں کے کفیل جیلوں میں بند ہونے کے باعث خاندانوں کے معاشی ومعاشرتی مسائل میں اضافہ کیا ہوا ہے۔انہوں نے تھائی لینڈ کے سالم سیکرز کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔منسٹرفارسٹیٹ نے انہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔