اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی، معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھیجوا دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبوری چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ ذکا اشرف کی برطرفی کا فیصلہ اس عدالت نے کیا تھا، اس کیس سے متعلق انکا تجربہ کچھ اچھا نہیں رہا۔
اس لئے اب یہ کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور کاسی کو بھیج رہے ہیں۔ نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین کرکٹ بورڈ تقرری کے خلاف درخواست عبداللہ طاہر نامی ایک شہری نے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجم سیٹھی کو کام سے روکا جائے اور نئے چیئرمین کا انتخاب الیکشن کے ذریعے کیا جائے۔