چیئرمین پی سی بی شہریار خان کل بین الاقوامی دورے پر روانہ ہونگے

Shahryar Khan

Shahryar Khan

لاہور (جیوڈیسک) جونیئر ٹیموں کو پاکستان بھیجنے پر آمادہ کرنے کے لئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے دورے پر کل روانہ ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق شہریار خان کل واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جائیں گے۔

بھارت میں دو روز قیام کے دوران شہریار خان بھارت کرکٹ بورڈ آفیشلز اور حکومتی وزراء سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی بھارتی آفیشلز کو انڈر نائنٹین اور جونیئر ٹیمیں پاکستان بھیجنے اور دیگر امور میں پاکستان کی حمایت کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی چھ اکتوبر کو بنگلہ دیش اور آٹھ اکتوبر کو سری لنکا پہنچیں گے۔ نو اکتوبر کو شہریار خان دبئی جائیں گے جہاں پاکستان آسٹریلیا میچ کے ساتھ آئی سی سی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔