چیئرمین امن و زکوة کمیٹی دھوبی گھاٹ میاں حفیظ رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : شہر کی معروف سماجی شخصیت چیئر مین امن و زکوة کمیٹی دھوبی گھاٹ میاں حفیظ قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ،مرحوم کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ گلی نمبر 4محلہ دھوبی گھاٹ سے اٹھایا گیا ۔میاں حفیظ چند سالوں سے سانس کے مرض میں مبتلا تھے مرحوم و مغفور میاں حفیظ کا نماز جنازہ سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں بڑے قبرستان غلام محمد آباد میں ادا کیا گیا۔

نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ میاں زاہد سرفراز ‘سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام ‘میاں علی سرفراز،سردار ندیم صادق ڈوگر سمیت پی آئی اے آفیسرز ‘تحصیل دار ‘سماجی ‘رفاعی ‘مذہبی ‘تجارتی ‘صحافتی ‘وکلاء حلقوں کی ہر دلعزیز شخصیات نے شرکت کی۔مرحوم و مغفور خرم حفیظ ،شاہ رخ کے والد محترم اور ڈسٹرکٹ مینجر پی آئی اے فیصل آباد قیصر اقبال ،تحصیلدار نعیم اقبال ،اکائونٹ آفیسر پی آئی اے محمد ذوالفقار صدیق ‘ کے چچا تھے۔

مرحوم و مغفور میاں حفیظ کے ایصال ثواب کیلئے آج جامع مسجد محلہ دھوبی گھاٹ میں صبح 8:30بجے قرآن خوانی ہوگی ۔سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام نے میاں حفیظ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نیک ‘صالح ‘ہمدرد انسان تھے

ان کی وفات سے فیصل آباد شہر ایک عظیم شخصیت کی شفقت سے محروم ہوگیا ۔دعا گو ہوں کہ رب العزت میاں حفیظ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے درجات بلند کریں ۔(آمین ثما آمین )