اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاق نے قائم مقام چیرمین پیمرا اور رکن کمال ٹیپو کی تقرری کے نوٹیفکشن معطل کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ترمیم شدہ اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔
اپیل بیرسٹر محمود اے شیخ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نوٹیفکشن معطل کرنے کی مجاز نہیں تھی، شکایات کنندہ نے بھی ایسا کرنے کی بھی استدعا نہیں کی تھی۔
وفاق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کو دیکھے بغیر فیصلہ کیا ہے۔
قائم مقام چیئرمین، ممبر پیمرا کی تقرری صدر کا اختیار ہے جس پر کوئی قدغن نہیں۔ وفاق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔