چیئرمین پیر سید مختیار حسین شاہ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز امیدواروں سے درخواستیں وصول کیں

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) 11 جنوری کو ہونے والے تحصیل بار ایسوسی ایشن کے الیکشن بورڈ کے چیئر مین پیر سید مختیار حسین شاہ ایڈووکیٹ سنیئر ممبران سردار باغ علی خان ، ملک محمد شعیب ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز امیدواروں سے درخواستیں وصول کیں۔

صدارت کیلئے 8 امیدواروں سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ، راجی فیاض سکھیرا ، چوہدری زاہد عزیز گجر، سردار عظمت علی خان ، سردار بشیر احمد خان، حفیظ اللہ مانگٹ، ظفر عباس سواگ، صدیق اکبر کھرل جنرل سیکریٹری کیلئے 6 امیدواروں شاہجہان مصطفی خان، ملک شہزاد، عامر اسلم شہانی، مہر ریاض سیال، اظہار حسین کاہلوں ،ملک منیر ناوڑہ جبکہ نائب صدر کیلئے چوہدری محمد پرویز ، جوائنٹ سیکریٹری کیلئے شہاب الدین سیہڑ، فنانس سیکریٹری کیلئے طارق محمود علو ی اور سیکریٹری لائبریری کیلئے نوید انجم گل نے درخواستیں جمع کروائیں۔ صرف ایک ایک امیداور ہونے کی وجہ سے یہ افراد بلا مقابلہ قرار دے دیئے جائیں گے۔ امیدواران کی درخواستوں کی جانچ پڑتال اور تاریخ واپسی 6 جنوری 2014 مقرر کی گئی ہے جبکہ الیکشن 11 جنوری بروز ہفتہ ہونگے۔