چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی سیکورٹی کو یقینی بنائیں، لطیف خان

Press Conference

Press Conference

ترنول : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی سیکورٹی کو یقینی بنائیں، ان جیسالیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتاہے، قائد تحریک انصاف کی ملک و قوم کو اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یوسی 48سرائے خربوزہ کے عہدیدران لطیف خان،سعید خان ،محمد خان،یحیٰ خان، ایاز آفریدی ، صاحبزادہ محمد الیاس ،جمشید نور ،ذیشان ماگرے ودیگر نے ترنول پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔پی ٹی آئی کے سرگرم رکن وسابق امیدوار برائے کونسلر یوسی 48 لطیف خان نے کہاکہ پانامہ کیس میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میںجلسہ عام کی کامیابی پر تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی اور مقامی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد تحریک موجودہ حالات میں ہونے والے جلسوں میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اگر میں زندہ نہ رہوں تو پھر بھی پی ٹی آئی کے کارکن کرپٹ و بددیانت حکمرانوں کیخلاف جدوجہد کو جاری رکھیں ۔اس امر سے یہ نتیجہ اخذ ہوتاہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق ہے جس کا انہیں اندازہ ہوچکا ہے اور وہ دبے لبوں تحفظات کا اظہار کررہے ہیں ۔ہم اپنے محبوب قائد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 21برس کی طویل و لازوال اور قربانیوں سے معمور جدوجہد کے بعد منزل قریب آچکی ہے ان حالات میں ضروری ہے کہ وہ اپنی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عتیق الرحمن
سیکرٹری اطلاعات
ترنول پریس کلب اسلام آباد
رابطہ نمبر:0313-5265617