اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کر دی، ان کا کہنا ہے کہ جو گروپ مذاکرات نہ کریں ان کے خلاف بھی فوجی آپریشن آخری آپشن ہونا چاہیے۔ دنیا نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان ڈرون حملوں کا بدلہ لینے کے لیے پاکستانیوں کو نشانہ بناتے ہیں اس لئے مزاکرات سے قبل ڈرون حملے بند کروائے جائیں۔
چیرمن تحریک انصاف کہتے ہیں کہ جب تک سیاسی جماعتوں کے ملٹری ونگ موجود ہیں کراچی میں امن نہیں ہو سکتا۔ پولیس پر بھی سیاسی اثر ختم کرنا ہو گا عمران خان نے کہا کہ غیروں کی جنگ میں تباہی کے سوا کچھ نہیں ملا اب مزید نقصان برداشت نہیں۔ انہوں نے قبائل کی بحالی کیلئے مالی مدد کی تجویز بھی دی۔