کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان نیب نے پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا ۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ قومی احتساب بیورو نے پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کو احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر کے سامنے پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دی ۔
عدالت نے ملزم کو صحت کے مسائل کے باعث جیل میں میڈیکل کی سہولت دینے کی ہداہت کی جس کے بعد کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی ہو گئی ۔ پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی نے اپنی دو بیٹیوں اور ایک قریبی رشتہ دار کو جعلی ڈگری پر 17 گریڈ کی پوسٹ پر تعینات کیا تھا جبکہ ایک بیٹے کو بھی جعلسازی سے سکیشن آفسر کی پوسٹ دینے کا الزام ہے ۔ اس کے علاوہ ملزم نے کروڑوں روپے لیکر درجنوں لوگوں کو پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں کامیاب قرار دیا ۔