چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور کی زیر نگرانی برسات کے بعد نکاسی آب کے امور سر انجام دے دئیے گئے

DMC EAST

DMC EAST

کراچی : چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور کی سربراہی میں بلدیہ شرقی نے برسات کے بعد بہترین حکمت عملی کے تحت امور کی انجام دہی کو یقینی بنا کر شاہراہوں کو کلئیر کرنے کے ساتھ علاقوں کو بھی کلئیر کر دیا ہے اس سلسلے میں چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور اسوقت تک علاقوں وشاہراہوں کے دورے پر رہے جب تک شاہراہوں وعلاقوں کو کلئیر کیا گیا انہوں نے اپنی نگرانی میں یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال کے مختلف بلاکس، شاہراہ قائدین، محمودآباد سمیت کئی علاقوں میں اپنی زیر نگرانی امور کی انجام دہی کو یقینی بنوایا چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے اس موقع پر کہا کہ برسات کے حوالے سے پیشن گوئی سے قبل کء نالوں کی صفائی کو یقینی بنا دیا گیا تھا جس کا سلسلہ تاحال جاری رکھکر بہتری لائی جا رہی ہے۔

پہلی برسات کے بعد آن روڈ ہو کر متعلقہ محکمہ جات نیبروقت خدمات سر انجام دیکر عوام کو ریلیف فراہم کیا ہماری کوشش ہوتی ہے کہ چاہے کوئی موقع کیوں نہ ہو عوام کو سہولیات پہنچانے میں ہر ممکن کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ مزید برسات کے پیش نظر جو بھی اقدامات کرنے ہیں انہیں یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیاد پر امور کی انجام دہی کو ہقینی بنایا جائے دورے کے دوران ان کے ہمراہ سپریٹینڈنگ انجنئیرز سید اظہر حسین شاہ، مبین شیخ ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران سمیت یوسیز کے چئیرمینز و وائس چئیرمینز بھی موجود تھے۔