چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
Posted on September 17, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
فیصل آباد سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف آاک ّافواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ حکمران دہشت گردی کا شکار ہونے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے بجائے دہشتگردوں سے مذاکرات کرنے کیلئے بے تاب ہے۔
ہم ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ حکمران یہ مت بھولیں کہ وطن عزیز ہمارے آبائو اجداد کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ ملکی سا لمیت کے لیے سیاسی جماعتوں سے زیادہ غیرسیاسی مذہبی جماعتیں کردار ادا کر سکتی ہیں اس لیے حکومت غیرسیاسی مذہبی جماعتوں کو نظرانداز نہ کرے۔ ملک کو بھنور سے نکالنے کے لیے قومی قیادت تدبر سے کام لے۔
حکومت ملک میں بے یقینی ختم کرنے کے لیے غیرسیاسی دینی جماعتوں کا تعاون حاصل کرے۔ مریکی پادری ٹیری جانز کو توہین ِ قرآن کے جرم میں سزائے موت دی جائے۔ ٹیری جانز مسلسل توہین قرآن کا ارتکاب کر رہا ہے لیکن امریکی حکومت نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہ کر کے اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ ٹیری جانز دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔ اس کو کھلا چھوڑنا عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔