چیئر مین کا انتخاب، کرکٹ بورڈ نے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا

Cricket Board

Cricket Board

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ارسال کردہ خط میں اکتوبر چیرمین پی سی بی کا انتخاب کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

خط کے ساتھ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی الیکشن کمیشن کو بجھوائی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کرکٹ بورڈ سے متعلق عدالتی فیصلے میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے اور کرکٹ بورڈ حکام پر واضح کیا ہے کہ پی سی بی کے انتخابات کرانا ہمارے مینڈیٹ میں نہیں آتا۔