چیئرمین سینٹ رضا ربانی کا بلا مقابلہ منتخب ہونا خوش آئند اقدام ہے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: چیئر مین سینٹ رضا ربانی کا بلا مقابلہ منتخب ہونا خوش آئند اقدام ہے ‘پیپلز پارٹی کے کو چیئر مین آصف علی زرداری اور اتحادی جماعتوں نے احسن فیصلہ کیا ہے۔

ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی سٹی کے صدر رانا مشتاق خاں اور نائب صدر رانا گلزار احمد نے کیا انہوں نے کہا کہ میاں رضا ربانی سینیٹر پارلیمنٹرین اور پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے فوجی آمروں کے خلاف بھر پور جدوجہد کی۔اور جمہوریت کی آواز کو بلند رکھا۔

وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت اور ملک کی بقاء کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لئے جہدوجہد جاری رکھے گی۔

مشتاق نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی نے ناقدین کے منہ بند کردیئے ہیں اور ثابت کردیا ہے کہ جتنی مرضی سازشیں کر لیں پیپلز پارٹی کو سیاسی منظر نامے سے ہٹایا نہیں جاسکتا ‘آئندہ عام انتخابات میں بھی ہماری پارٹی نہ صرف کامیابی حاصل کرے گی بلکہ سندھ ہی نہیں دیگر صوبوں اور مرکز میں بھی حکومت بنائے گی ۔