کراچی : چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ نکاسی آب کا مسئلہ کراچی کا بڑا مسئلہ بن چکا ہے، جگہ جگہ سیوریج کی گندگی نے عوام کی روز مرہ زندگی کو متاثر کر رکھا ہے، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں لیکن اب وزیراعلی سندھ سے منعقدہ اجلاس کے بعدسیوریج مسائل حل کی امید ہوچلی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 26 قائد اعظم کالونی میں نکاسی آب کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق سیوریج کے پانی کی مناسب نکاسی نہ ہونے کے سبب سیوریج کا پانی علاقے کی سڑکوں پر پھیل گیا ہے جس سے علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جبکہ سڑکوں کا انفراسٹرکچر بھی متاثر ہو رہا ہیچیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے موقع پر ہی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کیافسران کو فوری اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر قائداعظم کالونی کو صاف کیا جائے اور ونچنگ کے عمل سے تمام نکاسی آب کی لائنوں کو کلیئرکرکے نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں، انہوں نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر جہاں جہاں نکاسی آب کے حوالے سے مسائل آرہے ہیں وہاں مشینی و افرادی قوت کی مدد سے اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ اس حوالے سے سے ہونے والے اقدامات سے آگاہ رکھا جائے اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیہ شرقی کے افسران بھی موجود تھے۔