کراچی : چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر لائنز ایریا میں ڈس ایبل ویلفیئر ایسو سی ایشن کے زیر انتظام ادارے کا دورہ کیا اور خصوصی افراد میں گھل مل گئے,سینٹر کی انتظامیہ نے اس موقع پر چیئرمین معید انورکو سینٹر میں دی جانی والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہاں ان لوگوں کی رہائش سے لے کر ان کی کھانے پینے و دیگر تمام ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے، چیئرمین معید انور نے سہولیات کا معائنہ کرنے کے بعدسینٹرکی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ آپ لوگ بڑا کام کر رہے ہیں۔۔
چیئرمین معید انور نے اس موقع پرخصوصی افراد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں سے ہمیں حوصلہ ملتا ہے کیونکہ آپ میں بہت باصلاحیت لوگ بھی موجود ہیں میری پارٹی آپ کیلئے ہر سطح پر کام کر رہی ہماری رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ کی کاوشوں کی بدولت سینیٹ اور قومی اسمبلی میں میں اسپیشل افراد کیلئے 4 نشستیں مخصوص کی گئیں ہیں جوکہ ہمارے لیئے ایک اعزاز ہے کہ ہمارے منتخب نمائندے معاشرے میں ہر ایک کی آواز بنے ہوئے ہیں اور اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔