کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے ضلعی حدود میں جاری عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ برساتی نالوں کی صفائی اور قائم تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے ساتھ نالوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنا کر اس کی آفادیت کو قائم و دائم رکھنے کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تحت کورنگی زون یونین کمیٹی 34میں نالے پر کلوٹ کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کے افسران بھی موجود تھے۔
چیئر مین سید نیئر رضا نے کلوٹ کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری کاموں کی جلد ازجلد تکمیل کو یقینی بنا نے کے ساتھ تعمیراتی کاموں میں میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے اس موقع پر انہوں نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز سے کہاکہ وہ عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے جد وجہد کو تیز کریں اور یوسیز میں علاقائی ترقی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کی مکمل نگرانی میں اسے جلد ازجلد تکمیل کو یقینی بنا ئیں چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہا ن کو ہدایت کی کہ یونین کمیٹیز کے نمائندوں کے باہمی اشتراک اور عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں ۔