چیئرمین سید نیئر رضا کا ضلع کورنگی کا طوفانی دورہ

Visit

Visit

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی رین ایمرجنسی کے حوالے سے بہتر حکمت عملہ کی بدولت ضلع کورنگی میں ہونے والی برسات کو عوامی کے لئے ذحمت نہیں بننے دیا گیا قبل ازوقت برساتی نالوں کی صفائی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی اشتراک سے سیوریج فلو کی درستگی کی وجہ سے برساتی پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع نہیں ہو سکا۔

ہفتے اور اتوار کی درمیان شب تک ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی، کورنگی اور لانڈھی زونز کی اہم شاہراہوں اور گلیوں کو برساتی پانی سے کلیئر کردیا گیا چیئر مین سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کا طوفانی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت چاروں زونز میں برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں میں اپنی نگرانی میں شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا یا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی نے شاہ فیصل کالونی کی مختلف یوسیز میں سڑکوں اور گلیوں میں برساتی پانی کی عدم نکاسی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور عملے کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ عوامی خدمت میں غفلت اور کام چوری برداشت نہیں کروں گا عوامی خدمت کے حوالے سے اپنی فرائض انجام نہ دینے والے افسران وملازمین کی بلدیہ کورنگی کو ضرورت نہیں بعد ازاں شاہ فیصل زون کے تمام یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز نے اپنی نگرانی میں اپنی یوسیز سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا دیا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کے کسی بھی علاقے میں صفائی و ستھرائی اور برساتی پانی کی عدم نکاسی کی شکایات موصول ہوئی تو متعلقہ افسر اور عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

قبل ازیں چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے رین ایمرجنسی پلان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کے علاوہ یونین کمیٹیز کے چیئر مین نے شرکت کی چیئر مین نیئر رضا نے متعلقہ محکموں کو افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر برسات کے بعد صحت مند ماحول کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کی درستگی کو یقینی بنا ئی جائے اور مزید متوقع بارش کے پیش نظر محکموں کو فعال اور دستیاب مشینری اور افرادی قوت کو آن روڈ رکھا جائے تاکہ دوران برسات عوام کو بروقت سہولت کی فراہمی یقینی بنا ئی جا سکے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی