ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) چیئرمین یونین کونسل ملکہ حاجی ملک محمد اقبال اعوان کا منتخب ہوتے ہی پہلا کھڑاک ۔وائس چیئرمین چوہدری لیاقت علی سیال کے آبائی گاوں پلاہوڑی میں 50 لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف منصوبوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔
تفصیل کے مطابق چیئرمین یونین کونسل ملکہ حاجی ملک محمد اقبال اعوان نے منتخب ہوتے ہی پہلا کھڑاک کر دیا ہے۔ وائس چیئر مین چوہدری لیاقت علی سیال کے آبائی گاوں پلاہوڑی میں 50 لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف منصوبوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔
مقامی ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ بھی آج اس خصوصی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ بلدیاتی الیکشن میں نومنتخب چیئرمین اور وائس چیئرمینز کو بھی مبارک باد یں گے۔