لاہور (جیوڈیسک) بھارت کی سرزمین چھوٹے فارمیٹ کا بڑا ایونٹ روایتی حریف سے ہار پھر ہار کی بھرمار۔ ٹیم پاکستان ایونٹ سے باہر ہو گئی یعنی کرکٹ کوڑا کرکٹ بن گئی لیکن افسوس کہ کوئی اس بری شکست کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔ الٹا اپنے اپنے افسر کا حوالہ دے کر سیٹوں پر قابض ہیں۔
چیئرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ ہیڈ کوچ وقار یونس کی ٹور رپورٹ انکوائری کمیٹی کو بھجوا رہے ہیں۔ کہا کہ انہیں پیٹراِن چیف میاں نواز شریف نے بطور چیئرمین تعینات کیا کوئی انہیں چیلنج نہیں کر سکتا۔
ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ بھارت میں قومی شاہینوں کے کیوں اور کیسے پَر کٹے پی سی بی کے “دادا” شکیل شیخ کے سربراہی میں بننے والی انکوائری کمیٹی جو بھی سفارشات دے گی اسی پر عمل کیا جائے گا۔