چاکر روڈ بم دھماکہ میں ملوث ملزماں کی گرفتاری سمیت جشن سبی میں دہشت گردی کا پلان ناکام بنا دیا گیا

سبی (محمد طاہرعباس ) چاکر روڈ بم دھماکہ میں ملوث ملزماں کی گرفتاری سمیت جشن سبی میں دہشت گردی کا پلان ناکام بنا دیا گیا سبی سکاؤٹس نے سبی شہر لہڑی ڈھاڈر میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10افراد گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے عوام دہشت گردعناصر کی سرکوبی کیلئے ایف سی کا ساتھ دیں کرنل سید احسن رضازیدی تفصیلات کے مطابق سبی سکاؤٹس نے لہڑی ڈھاڈر سمیت سبی ٹول پلازہ و گردونواح میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کیا جس میں 10 افراد گرفتار کرکے 24 کلو بارودی مواد،تین کلاشکوف، تین رائفل تین ٹی ٹی پستول سمیت متعدد گولیاں موبائل فونزبرآمد کرکے تفتیش شروع کردی۔

اس موقع پر کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل سید احسن رضازیدی نے ہیڈ کوارٹر سبی سکاؤٹس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی سبی سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث عناصر کو قانوں کے کٹہرے میں لانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردعناصر ملک وقوم کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزماں جشن سبی میں دہشت گردی کی کاروائی کرنے کا پلان بنا چکے تھے جبکہ گرفتار ملزماں میں چاکر روڈ پر بم دھماکہ سمیت متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے ہم اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ ایف سی کے ساتھ مکمل تعاوں کرے اور دہشت گردوں کی موجودگی کی بروقت اطلاع دے تاہم ہم بروقت کاروائی کریں تاکہ سبی سمیت بلوچستان کا مثالی امن مکمل طور پر بحال ہوسکے۔

Sibi News

Sibi News