چکلالہ گیریژن میں فوجی عدالت بنانے کی تیاری مکمل

Court

Court

راولپنڈی (جیوڈیسک) دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت کیلیے ایک فوجی عدالت بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، فوجی عدالت چکلالہ گیریژن میں بنائی جائیگی اور اس کے سربراہ لیفیٹننٹ کرنل ہوں گے۔

ملزمان کو مرضی کا وکیل پیش کرنے کی اجازت ہوگی مگر وکلا کو بغیر جواز کے کیسوں کا التوا نہیں دیا جائے گا، چالان پیش ہونے کے ساتھ ہی یہ عدالت 7 روز میں سماعت مکمل کر کے فیصلہ سنائے گی۔

گرفتار دہشت گردوں کو بھی چکلالہ گیریژن میں ہی رکھا جائے گا اور اس حوالے سے خصوصی جیل بھی بنالی گئی ہے۔