چکلالہ ریلوے اسٹیشن سے تین مبینہ دہشت گرد گرفتار، 2 خود کش جیکٹس برآمد

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں حساس اداروں نے چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر تین مبینہ دہشت گرد گرفتار کر کے انکے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کر لیاہے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ تینوں ملزمان راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل کار میں سوار ہوئے۔

تاہم حساس اداروں نے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔