چکوال کی خبریں 23.09.2013
Posted on September 23, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
پاکستان تحریک انصاف چکوال کے رہنما راجہ یاسر سرفراز نے پشاور میں ہونیوالے سانحہ کے خلاف چکوال میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف چکوال کے رہنما راجہ یاسر سر فراز نے پشاور میں ہونیوالے سانحہ کے خلاف چکوال میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی اور تمام مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیا احتجاجی ریلی میں تحصیل چوک کے مقام پر دعا کروائی گئی اس موقع پر راجہ یاسر سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان یہ بات کرتے ہیں کہ ڈرون حملوں میں مارے جانیوالے بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں سے دہشتگردی میں اضافہ ہور ہاہے کمی نہیں اور اس کا ثبوت گزشتہ بارہ سالوں میں دن بدن بڑھتی ہوئی دہشتگردی ہے عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکی جنگ سے علیحدہ ہو تاکہ ان قبائلیوں کے ساتھ مذاکرات کئے جاسکیں جو دہشتگردی کے خلاف ہیں اور صرف امریکہ کے خلاف جنگ کو جہاد سمجھتے ہوئے اس میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی ایک ایسا کینسر ہے جو آپریشن سے مزید بڑھتا ہے اس لئے اسی فوجی آپریشن سے نہیں بلکہ صرف مذاکرات سے کمزور کیا جاسکتا ہے ایسے عناصر جو اس کا خاتمہ نہیں چاہتے وہ جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے تو دہشتگردی میں اضافہ کردیتے ہیں تاکہ عوامی جذبات سے کھیلا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ ان مواقع پر ہمیں جوش کی نہیں ہوش کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرپاک گراؤنڈ چکوال میں منعقدہ آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ شاہین فٹ بال کلب میرپور نے 2-1کی برتری سے جیت لیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرپاک گراؤنڈ چکوال میں منعقدہ آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ شاہین فٹ بال کلب میرپور نے 2-1کی برتری سے جیت لیا شاہین فٹ بال کلب نے ہیرو
کلب چکوال کو فائنل میچ میں شکست کا مزا چکھایا میچ انتہائی دلچسپ رہا پہلے ہاف میں ایک گول ہیرو کلب چکوال نے کیا جبکہ دوسرے ہاف میں شاہین فٹبال کلب میر پور کے کھلاڑی حماد نے اپنا ٹیلنٹ کچھ اس طرح واضح کیا کہ دونوں گول ہیر وکلب کے خلاف کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی اور ہیرو کلب کی شکست کو واضح کردیا اس موقع پر راجہ یاسر سرفراز مہمان خصوصی تھے جنہوں نیفائنل میچ کے اختتام پر جیتنے والے کھلاڑیوں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر چوہدری نجم عباس، چوہدری ناصر عباس اور دیگر ان کے ہمراہ تھے سرپاک گراؤنڈ کی انتظامیہ نے راجہ یاسر سرفراز کی آمد اور کھلاڑیوں کے اچھا کھیل پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔کہ دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے۔ احمد علی شاہ نے کہا کہ ایک طرف ملک میں خون خرابے کی صورتحال موجود ہے جبکہ دوسری طرف ہمارے حکمران طالبان کے ساتھ مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں جو عام پاکستانی کی سمجھ سے بالا تر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی سلنڈر اتارے جانے کے خلاف ٹرانسپورٹروں نے پہیہ جام ہڑتال
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی سلنڈر اتارے جانے کے خلاف ٹرانسپورٹروں نے پہیہ جام ہڑتال کی اور تمام بڑے شہروں میں جانیوالی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہی۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہائی ایس مالکان نے گاڑیاں ریسکیو ون فائیو کے سامنے بائی پاس چوک پر کھڑی کر کے اندرون شہر تمام سڑکیں بلاک کر دیں۔ اور مقامی انتظامیہ و سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خلاف نعرہ بازی کی۔ ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں کا مطالبہ تھا کہ مقامی انتظامیہ ٹرانسپورٹروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے پر تلی ہوئی ہے۔