چکوال کی خبریں 28.09.2013

جماعة الدعوة چکوال کے امیر مولانا عبداللہ نثارنے پاکستانی قوم اور امدادی اداروں سے بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعة الدعوة چکوال کے امیر مولانا عبداللہ نثارنے پاکستانی قوم اور امدادی اداروں سے بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ آواران، تربت، پنجگور اور دیگر علاقوں میں زلزلہ سے لوگوں کے گھر تباہ اور مساجد شہید ہو گئی ہیں۔ سینکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں ہوئے ہیں۔ متاثرین کی بہت بڑی تعداد اس وقت پاکستانی قوم کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے۔ متاثرین زلزلہ کو خوراک، ادویات، خیموں و دیگر اشیاء کی اشد ضرورت ہے۔ جماعةالدعوة کے امدادی رضاکار اور میڈیکل ٹیمیں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بھرپور انداز میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ زلزلہ سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید تباہی ہو ئی ہے۔ زلزلہ متاثرہ بھائیوں کی مدد کیلئے پوری قوم کو ایثار و قربانی کے جذبہ سے آگے بڑھنا ہو گا، کارکنان امدادی سرگرمیوں کو مزید منظم کریں اور متاثرین کے معمولات زندگی بحال کرنے کی ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔ متاثرہ بھائیوں کو بروقت خوراک، رہائش و دیگر سہولیات فراہم کرناسب پر فرض ہے۔ زلزلہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں اور کھلے آسمان تلے پڑے ہماری امداد کے منتظر ہیں۔ان حالات میں متاثرین زلزلہ کی مدد سے کسی صورت پیچھے نہیں رہنا چاہیے بلکہ ہر کسی کو آگے بڑھ چڑھ کر اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کا حق ادا کیا ہے۔ اب جبکہ زلزلہ سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد خدمت انسانی کے جذبہ سے آگے بڑھیں اور متاثرہ بھائیوں کا کھل کرساتھ دیں۔ مولانا عبداللہ نثارنے کہا کہ جماعةالدعوةکی طرف سے متاثرین میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی جارہی ہے اور متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے معمولات زندگی بحال ہونے تک ہر ممکن امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ یاسر سرفراز خانسے صدر لاہور عبدالعلیم خان کی قیادت میں لاہور ڈسٹرکٹ کے عہدیداران اور ٹائون صدور نے پارٹی آفس میں ملاقات
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی اسد عمر اور پاکستان تحریک انصاف چکوال کے رہنماء راجہ یاسر سرفراز خانسے صدر لاہور عبدالعلیم خان کی قیادت میں لاہور ڈسٹرکٹ کے عہدیداران اور ٹائون صدور نے پارٹی آفس میں ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر اسد عمر اور عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے سیلاب نے غریب عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے غریب عوام موجودہ حکمرانوں سے سخت تنگ آچکے ہے، یکم اکتوبر کو بجلی کی قیمت اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کا کھلا ثبوت ہے، ڈالر مہنگا اور روپے کی قدر میں کمی سے ملکی قرضوں پر دوگنا بوجھ پڑھے گا، حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی جس سے عام آدمی کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران اور امن و امان کی صورتحال سے ملکی معشیت بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے موجودہ حکمران بھی پیپلز پارٹی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے انہیں غریب عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی حکومتی ارکان کو 80, لاکھ کے ترقیاتی فنڈ جاری کرنا کھلی دھاندلی کے مترادف ہے اور پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے حکومت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پنجاب کی عوام کی آنکھوں میں حکمران دھول نہیں جھونک سکتے ملاقات کرنے والوں میں میاں حامد معراج، شعیب صدیقی، فرخ جاوید مون، میاں اسلم اقبال، جمشید اقبال چیمہ، عون چوہدری، سردار کامل عمر، میاں افتخار حسین، چوہدری اصغر گجر، عبدالکریم کلواڑ، طارق ثناء باجوہ، یاسر گیلانی، ڈاکٹر زرقا تیمور،عائشہ خالد، انیلہ بیگ، نیلم اشرف،میاں جاوید علی، میاں سلمان شعیب، حاجی صادق، جمشید بٹ، شیخ عامر،نصراللہ مغل،حامد سرور،کرنل ( ر) شوکت علی، مہر واجد عظیم، میاں یامین ٹیپو، اشتیا ق ملک، نوید احمد اور عرفان احمد شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکوال شہر کے مدینہ ٹائون میں واقع اپنی قیمتی پراپرٹی تعمیر شدہ مکان محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت سے فروخت کر کے فرار ہوگیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مضاربہ سیکنڈل کا کردار کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث مولوی عبدالوحید چکوال شہر کے مدینہ ٹائون میں واقع اپنی قیمتی پراپرٹی تعمیر شدہ مکان محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت سے فروخت کر کے فرار ہو گیا۔ مولوی عبدالوحید کے مکان کا سودا شاہد نامی پراپرٹی ڈیلر نے کر وایا۔ رجسٹرار نے مبینہ طورپر رشوت لے کر بلکسر انٹر چینج پر جاکر بیانات ریکارڈ کروائے جہاں پر مولوی عبدالوحید اپنی گاڑی میں ہی بیٹھا رہا اور بعد ازاں کاغذات پر دستخط کرنے کے بعد واپس اپنے خفیہ مقام کی طرف روانہ ہوگیا جبکہ رجسٹرار اور دیگر ریونیو عملہ واپس چکوال پہنچ گئے۔ دوسری جانب متاثرین مضاربہ نے مولوی عبدالوحید کے مکان فروخت کرنے اور پھر واپس چلے جانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مولوی عبدالوحید کو آسانی سے گرفتار کیاجاسکتا تھا مگر کرپٹ افسران اور اہلکاروں کی وجہ سے نہ صرف وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوا بلکہ اپنا مکان بھی بیچ گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ صدر کے علاقے چک نورنگ میں مسلح افراد نے ماں بیٹے پر تشدد کر کے انہیں زخمی کر دیا، خاتون کے کپڑ ے پھاڑ ڈالے
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقے چک نورنگ میں مسلح افراد نے ماں بیٹے پر تشدد کر کے انہیں زخمی کر دیا، خاتون کے کپڑ ے پھاڑ ڈالے ،جاتے وقت تیس ہزار روپے کی رقم بھی لے گئے، سنہراں بیگم اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ ملزمان طاہر، تصور، شاہد پسران محمد افسر وغیرہ نے اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کر دیا او زبردستی گھر کے اندر داخل ہو گئے۔ سنہراں بیگم کو برہنہ کر دیا،صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔