چکوال کے تمام کالجز و سکولز کے طلباء کے لیے ٹیلنٹ ایوارڈ شو اور تقریری مقابلہ کا انعقاد

چکوال: اسلامی جمعیت طلبہ اور سٹڈی ایڈ فائونڈیشن فار ایکسیلینس(رجسٹرڈ) نے چکوال کے تمام کالجز و سکولز کے طلباء کے لیے ٹیلنٹ ایوارڈ شو اور تقریری مقابلہ کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا۔ جس میں چکوال شہر کے تمام بڑے تعلیمی اداروں کے طلباء جس میں خصوصی مہمان رہنما تحریک انصاف راجہ یاسرسرفراز،لیگی رہنما و فرزند چکوال چوہدری حیدر سلطان، ڈاکٹر حافظ حمید اللہ ملک(رفاہ انٹرنیشنل اسلام آباد) پروفیسر محمد امیر ملک(امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال)،ڈاکٹر حق نواز سلطان(الخدمت فائونڈیشن)،محمد منیر افضل (صدر حلقہ احباب چکوال) چوہدری معین اکرم (صدر شباب ملی ضلع چکوال) کے علاوہ تمام تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

سٹڈی ایڈ فائونڈیشن کے ڈائریکٹر حافظ زین العابدین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ ایوارڈ شو کے انعقاد کا مقصد پوزیشن ہولڈر سٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور یہ ادارہ مستقبل میں بھی چکوال کے طلباء کے لیے اس طرح کے پروگرام آرگنائزر کرتا رہے گا۔آخر میں تمام پوزیشن ہولڈر سٹوڈنٹس کو مہمانوں کے ہاتھوں سے شیلڈ و انعامات دیئے گئے۔ تمام تعلیمی اداروں کے ذمہ داران و مہمانوں نے کامیاب پروگرام پر سٹڈی ایڈ فائونڈیشن و اسلامی جمعیت طلبہ کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔