چکوال (جیوڈیسک) لاہور میں چکوال پولیس نے مبینہ طور پر توہین رسالت کرنے پر مسیحی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ 40 سالہ شخص کو توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر ڈگری کا حامل یہ شخص ایک ویب سائٹ چلانے کے ساتھ ساتھ بلاگ بھی لکھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسیحی شخص نے اپنے بلاگ میں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔
چار جولائی 2010 کو ایک مذکورہ عیسائی شخص نے اپنے بلاگ میں توہین رسالت کی ہے۔ نو جون 2011 کو چکوال میں تلاگنگ کے رہائشی محمد سعید نے ملزم کے خلاف سٹی پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی جس کے بعد دفعی 295 سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم روپوش ہو گیا تھا تاہم ساڑھے تین سال بعد اسے لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس پی راولپنڈی رینج جبار حسین مقدمے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ملزم کو ہفتے کو تلاگنگ میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔