چکوال کے شہریوں کو ایک کے بعد ایک عذاب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
Posted on July 18, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چکوال کے شہریوں کو ایک کے بعد ایک عذاب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہاں کے عوام بجلی کی بندش سے تنگ ہی تھے کہ محکمہ سوئی گیس نے بھی ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے محلہ حسنین آباد،قادرآباد ،منہاس آبادتترال روڈ اور محلہ زمردٹاون جہلم روڈ میں عین افطاری کے اوقات میں گیس کے پریشیر میں کمی کر دی جاتی ہے۔
اور اکثر اوقات اسکی ترسیل کو مکمل بند بھی کردیا جاتا ہے جس سے روزے داروں کی تکالیف میں اضافہ ہو جاتا ہے علاقہ مکینوں نے چکوال کی حزب اقتدار کی سیاسی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور محکمہ سوئی گیس کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کا پابند بنائے۔