چکوال : پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے نائب صدر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ PTI چکوال میں اختلافات کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں کیونکہ کسان سیٹ پر تمام ممبر ن لیگ کے تھے اس لئے ہمارے لئے سب ہی برابر ہیں۔
لہذا فیصلہ یہ کیا گیا کہ شیر کے نشان کے علاوہ جو امیدوار ہیں ان میں سے جس مرضی کو ووٹ دے دیا جائے ۔ اس سلسلے میں پیر شوکت صاحب سے بھی مکمل ہم آہنگی اور ٹیلی فونک رابطہ تھا وہ کسان سیٹ پر اپنے زاتی تعلق کی وجہ سے ووٹ دینا چاہتے تھے۔
کیونکہ PTI کا کوئی امیدوار نہیں تھا اس لئے انہیں بھی آزاد کر دیا گیا اور اسی طرح باقی تمام ممبران کو بھی کسان سیٹ پر اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دینے کا حق دیا گیا۔حافظ عمار یاسر سے واحد ملاقات 2 نومبر کے احتجاج سے پہلے ہوئی جس میں ان سے متحدہ اپوزیشن کرنے کے بارے میں اتفاقِ رائے ہوا۔