چکوال: غیرت کے نام پر جوڑے کا قتل

Chakwal

Chakwal

چکوال (جیوڈیسک) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں غیرت کے نام پر ایک جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ دونوں چکوال کے علاقے اشرف ٹاؤن میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔

ذرائع کے مطابق لڑکا اور لڑکی کچھ عرصے سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، تاہم خاندان کے بزرگوں نے ان کی شادی سے انکار کر دیا تھا۔ اس صورتحال پر دونوں نے گزشتہ مہینے 9 جولائی کو عدالت میں جاکر شادی کرلی، لیکن 12 جولائی کو لڑکی کے گھر والوں نے سٹی پولیس اسٹیشن میں اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔

پولیس ایس ایچ او سیکندر حیات نے کہا کہ جمعہ کے روز لڑکی کے بھائیوں اس جوڑے کا پتہ لگایا اور وہاں سے انہیں اٹھا کر ان کے آبائی علاقے میں لے آئے اور ایک گاؤں کے قریب لے جاکر دونوں کو فائرنگ کر کے قتل ہلاک کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں قاتل واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔