چکوال : جھاٹلہ ڈیم دھماکا خیزمواد سے تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام

Chakwal

Chakwal

چکوال (جیوڈیسک) چکوال میں جھاٹلہ ڈیم کو دھماکا خیزمواد سیتباہ کرنے ک امنصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ڈیم کے قریب سے راکٹ لانچرز اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

چکوال میں تلہ کنگ کے قریب جھاٹلہ ڈیم کو تباہ کرنے کا دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ ڈیم کے قریب سے 6 راکٹ لانچر، دو 9 ایم ایم پستول، دو ایس ایم جیز اور بھاری میں مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پکڑے گئے اسلحہ اور بارود سے مقامی ڈیم کو اڑانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم مقامی لوگوں نے پولیس کو بروقت اطلاع دے کر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ تھانہ صدر تلہ گنگ میں نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔