چکوال کی خبریں 18.06.2013

خیبر پختونخواہ میں بجٹ کے دوران حاملہ عورتوں کو ہر چیک اپ، بچے کی پیدائش اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروانے پر جو مالی امداد دینے کا اعلان
چکوال(اعجاز بٹ) خیبر پختونخواہ میں بجٹ کے دوران حاملہ عورتوں کو ہر چیک اپ ،بچے کی پیدائش اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروانے پر جو مالی امداد دینے کا اعلان اچھی صحت کی جانب ایک اہم قدم ہے ایسے اقدام بین الاقوامی اور غیر سیاسی طور پر ملک بھر میں کئے جانے بے حد ضروری ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما (فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن پاکستان) کے پروگرام مینجر چکوال نور البصر خان نے اپنے ڈسٹرکٹ پروگرام مینجمنٹ آفس چکوال واقع اشرف ٹاؤن چکوال میں میڈیاکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا ہے کہ ہمارا ملک موجودہ دور میں دہشتگردی کیزد میں ہے جسکی اصل وجوہات صحت اور تعلیم کی سہولیات کا ناپید پونا ہے اور جس طرح سے خیبر پختونخواہ حکومت نے ان بنیادی سہولیات سے متعلقہ اداروں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کا اعلان کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ نگرانی کی اشد ضرورت ہے اور نگرانی کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان اداروں میں کام کرنے والے عملہ کا رویہ آنے والے افراد کے ساتھ انتہائی مثبت ہو تااور ملازمین جذبہ خدمت اور جذبہء حب الوطنی سے سرشار ہو کر کام کرنے میں مصروف عمل رہیں انہوں نے مزید کہا کہ راہنما ایک این۔ جی۔ او کے طور پر ملک کے ہر اس کونے میں کام کررہی ہے جہاں سرکاری طور پر لوگوں کو سہولیات میسر نہ ہیں اورحکومت کو بھی چاہیے کہ ایسے ادارے جو لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے مصروف عمل ہیں ان سے معاونت کرے تاکہ ملکی حالات میںبہتری آسکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راہنما باقاعدہ طور پر انسانی صحت سے ملحقہ اداروں میں سروے کرتی ہے جس میں منفی نقطے نوٹ کرنے کے بعد ہم باقاعدہ طور پر حکومتی ارکان سے مشاورت کرتے ہیں تاکہ اس منفی عمل کو ختم کرکے مثبت اقدام کئے جا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عثمان غنی، ناصر محمود، حامد مختار،طیب نذیر، عطیہ سرور، قوسین عباس ،آمنہ رشید
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی سی او چکوال یاور حسین نے ٹی ایم اوز کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں و پانی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ یہ حکم انہوں نے آج یہاں اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس ای آئیسکو شیرنامدار، اے ڈی سی چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر، اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز، ایکسین آئیسکو چکوال ممتاز جنجوعہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایس ای آئیسکو چکوال نے بتایا کہ حکومت کے اقدامات کی بدولت جلد بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع چکوال میں شیڈول سے بھی کم لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو پانی کی سپلائی کے لیے ٹی ایم اوز کو صبح چار بجے سے سات بجے تک بلاتعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحصیل چوک سے شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے ہوئے شہری گرفتار جبکہ پانچ افراد کے قبضے سے منشیات، ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل چوک سے شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے ہوئے شہری گرفتار جبکہ پانچ افراد کے قبضے سے منشیات، ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ طاہر محمود ساکن گلبرگ ٹائون تحصیل چوک میں شراب پی کر غل غپاڑہ کر رہا تھاکہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ نیلہ پولیس نے محمد ارشاد کے قبضے سے 55 گرام چرس، چوآسیدن شاہ پولیس نے رتوچھہ کے شفقت محمود کے قبضے سے 7 ایم ایم رائفل، ڈوہمن پولیس نے چک کھاڑک سے خوشنود علی کو غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے، ڈھوڈہ سے شارق بشیرکو غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے اورلاوہ پولیس نے لنڈی کوٹل کے تاج دین سے تیس بور پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ کلر کہار کے علاقے چھمبی میں دو مسلح ڈاکوئوں نے سوزوکی میں سوار ہو کر جانیوالے تین افراد کو لوٹ لیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ کلرکہارکے علاقے چھمبی میں دو مسلح ڈاکوئوں نے سوزوکی میں سوار ہو کر جانیوالے تین افراد کو لوٹ لیا۔ عرفان عباس ،وقار احمد کے ہمراہ سوزوکی نمبر ٹی جے 262 پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ دو ڈاکوئوں شہباز اور ارشد نے اسلحہ کی نوک پر ساڑھے بارہ ہزار کی نقد رقم اور دیگر سامان چھین لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راستہ بھٹکنے والے دو موٹر سائیکل سوار دوست جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) راستہ بھٹکنے والے دو موٹر سائیکل سوار دوست جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جوآ مائر کے رہائشی وقاص خان اپنے دوست خرم رشید کے ہمراہ موٹر سائیکل پر دوائی لینے گیا اور واپسی پر راستہ بھول کر بلوکسر کی طرف جا نکلا۔ جہاں پر ہاشم، حسنین، قدیر، فاروق، اور دو نامعلوم افراد نے ان سے موٹر سائیکل نقد رقم اور موبائل فون وغیرہ چھین لیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دسویں جماعت کا طالب علم ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) دسویں جماعت کا طالب علم ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ لواحقین نے ایمرجنسی کے باہر احتجاج کر ڈالا۔ نوجوان لیگی رہنما کی طرف سے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم ہوا۔ موہڑہ کور چشم کے رہائشی دسویں جماعت کے طالب علم ندیم خان ولد منصب خان
کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی لایا گیا۔جسے شدید ہیضہ کی تکلیف تھی۔ ایمرجنسی میں چار گھنٹے تک ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف نے چیک کرنا تک گوارہ نہ کیا اور دسویں جماعت کے طالب علم نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔ جس پر ورثاء نے احتجاجاً ایمرجنسی کے باہر میت رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جو ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہا۔ مسلم لیگ یوتھ ونگ ن کے رہنما چوہدری شہریار سلطان اپنے والد چوہدری لیاقت علی خان کی نمائندگی کرتے ہوئے رات گئے ہسپتال پہنچے اور مظاہرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی جس پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنوال روڈ پر واقع سرکاری تالاب میں سارے شہر کی گندگی پھینکنے پر اہلیان محلہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنوال روڈ پر واقع سرکاری تالاب میں سارے شہر کی گندگی پھینکنے پر اہلیان محلہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اور ٹی ایم اے چکوال کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ٹی ایم اے چکوال شہر کی تمام گندگی سرکاری تالاب میں پھینک رہی ہے جس کی وجہ سے بدبو اور تعفن پھیلتا ہے اور حالیہ شدید گرمی کی وجہ سے بدبو اور غلاظت کی وجہ سے اہلیان محلہ کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔ جبکہ طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں پینے کا پانی بھی بدبوزدہ ہو چکا ہے اور کوئی پرسان حال نہیں۔ ٹی ایم اے چکوال کی توجہ متعدد بار اس جانب مبذول کروائی گئی مگر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔