چکوال کی خبریں 18.08.2013

پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر یاسر گیلانی نے سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر دلی افسو س کا اظہار کیا
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر یاسر گیلانی نے سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر دلی افسو س کا اظہار کیا، پنجاب حکومت متاثرین سیلاب کی بحالی اور فوری امداد کی یقینی بنائے، انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت کو فوج کی بھی مدد لینی پڑے تو گریز نہیں کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ آفت کی اس گھڑی میں تحریک انصاف عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،عوام کی بھرپور مد د کی جائے گی، وہ مریدکے روڈ پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت راوی کنارے، راوی اور ناروال روڈ کے اردگرد کی آبادیاں جو سیلاب سے متاثر ہوئی ہے ان کے مکینوںکی بھی بھر پور مد د کریں اور صوبائی وزراء آرام کرنے کے بجائے ان سیلابی علاقوںکا دورہ کرکے غریب عوام کے مسائل حل کریں ،ان متاثرین کی بھرپور مالی امداد کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیة علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی نا اہل حکومت عنقریب زمین بوس ہو جائے گی
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعیة علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی نا اہل حکومت عنقریب زمین بوس ہو جائے گی۔22اگست کو گولڈ سمتھ ایجنڈا دفن کر دیں گے۔گالی کا جواب گالی سے دینا ہمار وطیرہ نہیں خیبر پختونخواہ میں ڈیرہ اسماعیل خان جیل حملے کے واقعے کو الزام تراشیوں سے چھپایا جا رہا ہے۔گالی دینے والے خود ساختہ لیڈر اور پارٹی کو پنپنے نہیں دیں گے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے خفیہ ملاقاتیں کی جاتی ہیں عمران نے امریکی دبائو پر طالبان کے بارے میں موقف تبدیل کر کے پشاور کے گرد و نواح میں آپریشن کا عندیہ دے چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے25کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں گنڈی عمر خان،درابن کلاں،اور موسیٰ زئی شریف میں انتخابی جلسوں سے خطاب کے دوران کہی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان قوم کے حیاء اور غیرت کے دشمن اور طلاق یافتہ بیویوں کو ساتھ رکھنے جیسے معاشرے کے قیام کے حامی ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں گیارہ مئی کے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چھیننے کے فارمولا پر عمل درآمد کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، جمہوریت پہلے ہی اپنے زخم چاٹ رہی ہے مذید زخموں کی متحمل نہیں ہو سکتی، انہوں نے کہا کہ اقتدار ناہل لوگوں کے حوالے کریں گے تو سنٹرل جیل ڈی آئی خان جیسے واقعات رونماہوں گے انہوں نے کہا کہ کچھ بڑی این جی اووز پاکستانی عوام کو اسلام سے لاتعلق کرنے کے مشن پر کام کررہی ہیں، خیبر پختونخواہ میں حکومت نے صوبے میں نئی تعلیمی پالیسی بنانے کا کام این جی اووز کے حوالے کیا ہے جونصاب تعلیم سے اسلامی تاریخ و مضامین کو نکالنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں،ہم نے جنرل پرویز مشرف کی ایسی کوششوں کو ناکام بنادیا اور اس حکومت کے ناپاک عزائم کو بھی ناکام بنائیں گے، انہوں نے کہا کہہم نے روز اول سے کہہ دیا تھا کہ مرکز سے متصادم خیبر پختونخواہ حکومت ملک کے لیئے نقصان دہ ہوگی،(ن) لیگ اس وقت بڑی جماعت ہے فیصلہ اس نے کرنا ہے جے یو آئی کے مرکزی امیر نے کہا کہ بلوچستان میں قوم پرستوں کی حکومت سے خطرات بڑھ گئے ہیں اور وہاں پر جے یو آئی کو نظر انداز کرنا ملکی مفاد میں نہیں ہے، ہم بلوچستان میں حکومت نہیں ریاست بچانا چا ہتے ہیں، اور وفاق بھی اسی پالیسی پر عمل کرے، انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیحات کو مسلم لیگ(ن) کے منشور و پالیسی میں شامل کرکے اس پر عمل درآمد کرنے کے وعدے پر وفاقی حکومت میں شمولیت اختیار کی، ترجیحات میں اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی سر فہرست ہے، انہوں نے کہا کہ چشمہ فسٹ لفٹ کینال پر کام اس سال شروع ہوگا، جبکہ چشمہ لفٹ کینال ٹو اور تھری کا پیپر ورک بھی جلد مکمل کرکے اس پر عملی کام شروع کردیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ درابن زام ،چودہوان زام شیخ حیدر زام پر بھی بہت جلد کام شروع ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیة علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن آج کلاچی میں حلقہ این اے25کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعیة علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن آج کلاچی میں حلقہ این اے 25 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے اس موقع پر مولانا لطف الرحمن ،اور ضمنی انتخابات میں جمعیة علماء اسلام و علاقہ کی معزز شخصیات و موثر مقامی سیاسی گروہوں کنڈی، مخدوم، جاوید خان، گنڈہ پور بیٹنی گروپ کے متفقہ امیدوار مولانا اسعد محمود بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔