چکوال کی خبریں 19.08.2013

ورکنگ جرنلسٹس چکوال کا ایک ہنگامی اجلاس لوکل اخبار کے دفتر میں منعقد ہوا
چکوال (اعجاز بٹ سے) ورکنگ جرنلسٹس چکوال کا ایک ہنگامی اجلاس لوکل اخبار کے دفتر میں منعقد ہوا جس میںلوکل اخبارات اور الیکٹرونک میڈیا سے منسلک صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں سیاستدانوں اور ضلعی افسران کی طرف سے پریس کانفرنس اور پریس بریفنگ میں ورکنگ جرنلسٹس کو نظر انداز کرنے پر تفصیلی غور و غوض کے بعد متفقہ طور پر قرار دار منظور کی گئی ہے کہ مقامی سیاستدانوں اور ضلعی افسران نے اگر پریس بریفنگ و دیگر پروگراموں میں یک طرفہ ٹریفک چلانے کا سلسلہ بند نہ کیا تو اس کے خلاف بھرپور احتجاج اور مذاحمت کی جائے گی اور یک طرفہ ٹریفک چلانے والے سیاست دانوںاور ضلعی افسران کی پریس کوریج کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے گا اور ضلعی افسران کی جانب داری سے متعلق حکام بالا سے رابطہ کیا جائے گا ۔منظور کی جانے والی قرار دار میں طے کیا گیا کہ اگر مقامی سیاست دان اور ضلعی افسران مخصوص صحافتی ٹولے کے ہاتھوں یرغمال بنے رہے توان کے خلاف ورکنگ جرنلسٹس احتجاج کے لیے سڑکوں پر آنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی ضلع چکوال کے رہنما ملک محمود اعوان نے کہا ہے جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرے گی
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع چکوال کے رہنما ملک محمود اعوان نے کہا ہے جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرے گی بوچھال کلاں میں ملک دائود کی دعوت ولیمہ پر ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا واقع انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اوپر سے میڈیا نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری مقامی پولیس کا حکم دیا جاتا تو یہ کام وہ آدھے گنٹے میں کر لیتے مگر پانچ گھنٹے میں ملزم کو گرفتار نہ کر کے حکمرانوں نے اپنی ناکامی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جو بھی اچھا کام کرے گا ہم اس کی تعریف کریں گے انہوں نے عمران خان کی جانب سے نصاب میں اسلامی مضمون کی اشاعت کو زبردست خیراج تحسین پیش کیا انہوں نے چوہدری نثار کے اس بیان کی بھی تعریف کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم اپنی جنگ نہیں لڑ رہے انہوں نے کہا کہ ملک کو امریکی غلامی سے نکالنے کی ضرورت پر ذور دیا اس موقع پر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 21کے جنرل سیکرٹری ملک طاہر حسین اور الخدمت فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری تسکین شاہ اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاگیردارانہ نظام ملک کہ تباہ کر رہا ہے قانوب نبانے والے ہی قانون شکنی کر رہے ہیں مھب وطنہو نے کا ثبوت یہ ہے
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جاگیردارانہ نظام ملک کہ تباہ کر رہا ہے قانوب نبانے والے ہی قانون شکنی کر رہے ہیں مھب وطنہو نے کا ثبوت یہ ہے کہ منتخب نمائندے ایک دوسرے پر بیان بازی کے بجاے قانون بنا کر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیںان خیالات کا اظہار تھریک تحفظ پاکستان کے ضلعی کنوئینر ملک محمد اشرف زکی جھامرہ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ھکمران ریلوے اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف آہنی شکنجہ تیار کریں توانائی کے بحران کے خاتمہ کے اقدامات کریں اور بجلی چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کریں اس موقع پر تحریک تحفظ پاکستان کے ضلعی نائب صدر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک جہانگیر اعوان دھرکنہ نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے اس کے علاوہ عوام نے تحریک انصاف پر بھی بھروسہ کیا ہے وہ اب مل بیٹھ کر عوام کی بہتری کے اقدامات کریںنہ کہ جذباتی بیان بازی کر کے وقت گزاری کریں انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا صحح استعمال کر کے اچھے لوگ منتخب کریں تاکہ ان کے مسائل حل ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر یاسر گیلانی نے کہا کہ ڈینگی مچھر واک کرنے سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے جائے گا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر یاسر گیلانی نے کہا کہ ڈینگی مچھر واک کرنے سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے جائے گا، ڈینگی کے خلاف حکومتی کاغذی کاروائیاں تیز کرنے کے بجائے عملی اقدامت تیز کریں ،انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کا پیسہ ڈینگی واک پر خرچ کرنے کے بجائے ڈینگی سپرے پر خرچ کرے تو بہتر ہوگا، پنجاب حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے بجائے عوام کا پیسہ فضول کاموں میں خرچ کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کریں اور جلد از جلد ڈینگی سپرے کی مہم شروع کی جائے تا کہ عوام ڈینگی بخار سے محفوظ رہے۔