چکوال کی خبریں 21/11/2013

شاہین اشرف کو عوامی شکایات پر چکوال سے تبدیل کرنے کا حکم جاری کر دیا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) روزنامہ الشرق کی خبر پر ایکشن حکومت پنجاب نے ایس ڈی او بلڈنگ سب ڈویژن چکوال شاہین اشرف کو عوامی شکایات پر چکوال سے تبدیل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جنھوں نے چکوال سے چارج چھوڑ دیا ہے۔ ابھی نئے ایس ڈی او کی تعیناتی عمل میں نہ لائی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سالانہ الیکشن سال 2014ء گیارہ جنوری بروز ہفتہ کو ڈسڑکٹ بار چکوال میں ہوں گے
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسڑکٹ بار چکوال کے سالانہ الیکشن سال 2014ء گیارہ جنوری بروز ہفتہ کو ڈسڑکٹ بار چکوال میں ہوں گے، زیدی گروپ نے صدرات کے لئے سابق سیکرٹری بار قاضی ابرار حسین ایڈووکیٹ آف منڈے کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ پاشا گروپ نے بھی سابق سیکرٹری با ر چکوال ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ آف ڈھڈیال کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ۔اسی طرح سیکرٹری بار کے لئے زیدی گروپ کی جانب سے چوہدری وجاہیت علی خان اور پاشا گروپ کی جانب سے ملک نیئر اعوان آف ڈھڈیال کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ قاضی ابرار حسین ایڈووکیٹ ڈسڑکٹ بار چکوال کے انتہائی متحرک رکن ہیں اور جب سیکرٹری ڈسڑکٹ بار چکوال تھے تو انکی تقریب حلف برادری میں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان شیخ ریاض احمد آئے تھے ، اور وکلاء عالیہ بحالی تحریک میں بھی سرگرم عمل تھے ، ملک ندیم اقبال ایڈددکیٹ بھی نوجوان وکلاء میں کافی مقبول ہیں اور چیف جسٹس کی بحالی تحریک میں ڈسڑکٹ بارچکوال کے نمایاں وکلاء میں شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈھوک میکن، بلکسر، سدھر، پیلی سے ان کی بھرپور کامیابی کے لئے ٹیم تیار کر لی گئ
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سردار گروپ کے نامزد امیدوار چیئرمین یونین کونسل بلکسر حاجی شوکت محمود اور وائس چیئرمین چوہدری غیور عباس نمبردار ماڑی شریف کی الیکشن مہم کے لئے ماڑی ، ڈھوک سیال، ڈھوک میکن، بلکسر، سدھر، پیلی سے ان کی بھرپور کامیابی کے لئے ٹیم تیار کر لی گئی ہے جس کا اعلان چند روز میں ان کے مرکزی الیکشن آفس قائم کرنے کے موقع پر کیا جائے گا۔ چوہدری غیور عباس نمبردار ماڑی اور انکے پینل کے دیگر امیدواروں نے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ایک بار پھر پورے جوش اور جذبے کے تحت عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ یونین کونسل بلکسر سے ہر دفعہ سردار غلام عباس کا نامزد کیا ہوا پینل ہی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر تا رہا ہے اور اس دفعہ بھی سردار گروپ کے پینل کی کامیابی کے لئے تمام بڑی برادریوں نے حاجی شوکت محمود اور چوہدری غیور عباس سمیت دیگر امیدواروں کے حق میں فیصلے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔