چکوال کی خبریں 23/11/2013

چکوال(اعجاز بٹ سے)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے چکوال کی واٹر سپلائی سکیم کے لیے ابتدائی فنڈز جاری کر دئیے،منصوبے پر 52کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔رکن قومی اسمبلی بیگم عفت لیاقت علی خان کی کوششوں سے حکومت پنجاب نے واٹر سپلائی سکیم کی منظوری دے کر ابتدائی فنڈز جاری کیے ہیں۔چکوال کی واٹرسپلائی کا دیرینہ مسئلہ عرصہ دراز سے چلا آ رہا تھا اور شہریوں کو پینے کے پانی کے سلسلہ میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ گزشتہ پانچ سالوں میں بھی بیگم عفت لیاقت علی خان نے حکومتی ایوانوں میں اس مسئلے کے لیے بھرپور آواز اٹھائی ،پنجاب حکومت کے دوبارہ قیام کے بعد بیگم عفت لیاقت ایم این اے بنی تو انہوں نے پھر سے مذکورہ مسئلے کو سر فہرست شامل کر کے آواز اٹھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بالآخر ان کا یہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کوہدایات جاری کر دیں کہ وہ پانی کا منصوبہ فوری طور پرمکمل کریں۔اس منصوبے کے لیے ابتدائی فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ضلعی صدر مسلم لیگ ن سینئر پارلیمنٹرین چوہدری لیاقت علی خان نے بتایا کہ چکوال کی واٹرسپلائی کا مذکورہ منصوبہ شہر کی تاریخ کا بلاشبہ سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ تعلیم ضلع چکوال کے دس جونیئر کلرکوں کو ترقی دے کر سینئر کلرک بنا دیاگیا۔ اور ان کی تعیناتی نئے دفاتر میں کر دی گئی۔ ای ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے مذکورہ کلرکوں کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا۔ جن کلرکوںکو ترقی دی گئی ان میں مہدی خان، خالد محمود، منصب خان، عارف محمود، محمد رزاق، ظہور احمد، سید فیض الحسن شاہ،راحیل انور، مدثر رفیق اور ریحانہ یاسمین شامل ہیں۔صدر ایپکا ایجوکیشن چکوال طفیل احمد ملک ،جنرل سیکرٹری صابر حسین قریشی اور دیگر عہدیداروں نے ڈاکٹرغلام مرتضیٰ ای ڈی او ایجوکیشن کاشکریہ ادا کیا ہے کہ جن کے تعاون سے کلرکوں کو ترقی دی گئی ہے۔

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تلہ گنگ کے محلہ محمد آباد میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی گھر کے پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونیوالوں میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ غلام مصطفی کے گھر کھانے کی تیاری کے دوران سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے غلام مصطفی اس کی بائیس سالہ بہو حنا رحمن،تیس سالہ بیٹی ثانیہ، پانچ سالہ نواسہ اسامہ اور تین سالہ نواسی ارم شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طورپر سٹی ہسپتال تلہ گنگ پہنچایاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چکوال جمالوال روڈ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی خصوصاً تھنیل فتوحی سے لے کر جمالوال تک سڑک پر گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں اور مذکورہ سڑک استعمال کے قابل نہیں رہی۔ اراکین اسمبلی فوری طورپر اس امر کی جانب توجہ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سنی تحریک ضلع چکوال کے انتخابات مکمل ہو گئے اور نئے عہدیداروں کی نامزدگی کردی گئی۔جامع مسجد حنفی رضویہ میں پاکستان سنی تحریک کے انتخابی اجلاس کی صدارت قاری سید لقمان شاہ نے کی اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے سنی تحریک کے نئے عہدیداروںکی منظوری دیدی۔ضلعی صدر شفیق الرحمن قادری،خطیب جامع مسجد فاطمہ فیصل عثمانیہ ٹائون،علامہ حافظ عبدالرئوف ساجد سینئر نائب صدر اور مولانا حافظ مقصود قادری نائب صدر بنائے گئے۔شبیر اعوان چک نورنگ کو سنی تحریک تحصیل چکوال کاصدر راجہ ظہیر کو تحصیل سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا۔اس موقع پر نومنتخب صدر علامہ شفیق الرحمن قادری نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ راولپنڈی کی مذمت کی اور دہشت گردوں کو منظر عام پر لا کر انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ،علامہ شفیق الرحمن قادری کا کہنا تھا کہ ہمارا مسلک امن پسند ہے اور ہمارے علماء نے ہمیشہ امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)MYOکی قیادت نے یونین کونسل سطح پر بھی اعہدیداروں کو نوٹیفکیشن دینے کا فیصلہ کیا ہے اس بات کا انکشاف مرکزی صدر شعیب جیلانی بوبی نے ہمارے نمائندہ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہMYOکی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مرحلے ،ییں یونین کونسل سطح کے اعہدیداروں کو بھی پنجاب ہاوس سے نوٹیفکیشن جاری ہونگے اور ایک تقریب میں تمام اعہدیداروں کو نوٹیفکیشن دئے جائیں گیانہوں نے یونین کونسل سطح تک کے تمام اعہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تین عدد تصاویر اور اڈنٹی کارڈ کی دو کاپیاں فوری طور پر جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب ملک اشتیاق حسین کے پاس جمع کرائیں تاکہ ان کے نوٹیفکیشن کے اجراء میں تاخیر نہ ہو
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کلر کہار میں گونگے بہرے بچوں کو لے کر سکول جانے والی بس محکمے کی جانب سے فیول نہ ملنے کی وجہ سے کھڑی ہو گئے سپیشل بچوں کوسکول میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا کئی بچے سکول نہ پہنچ سکے تفصیل کے مطابق کلر کہار میں قائم گونگے بہرے بچوں کے والدین جن کا تعلق خیر پور اور نواح سے ہے نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ایک ہفتہ ہو گیا ہے بچوں کو سکول لانے والی بس بچوں کو لینے نہیں آئی جب ہم نے سکول میں رابطہ کیا تو معلوم ہوا ہے کہ بس کو محکمہ کی جانب سے فیول نہیں مل سکا جس کی وجہ سے بس کا چلنا مشکل ہے سپیشل بچے بس نہ ہونے کی وجہ سے کئی روز سے سکول نہیں آسکے بچوں کے والدین نے حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈھوک دند سکول کے ہیڈ ماسٹر صفدر ملک کے چچا گذشتہ دنوں ملتان میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ ملتن میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں زندگی کے تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی اور مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہیڈ ماسٹر صفدر ملک کے چچا کے انتقال پر مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی ، ملک عجائب ملک شاہد نواز ، ملک فیصل ایڈووکیٹ ممتاز سماجی کارکن ملک حفیظ دھرکنہ ملک طاہر سرفراز سابق ڈپٹی کمشنر چکوالMNAملک شاکر بشیر اعواننے ملک صفدر کی رہائش گاہ پر آکر ان سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔