چکوال کی خبریں 29/10/2013

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے برمنگھم میں مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر واقع لیڈی پول روڈ کا دورہ کیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے برمنگھم میں مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر واقع لیڈی پول روڈ کا دورہ کیا۔جہاں پر مسلم لیگ ن یوکے کے جنرل سیکرٹری راجہ جاوید اقبال نے مسلم لیگ ن مڈ لینڈ کے صدر چوہدری عارف اقبال، سینئر نائب صدر راجہ سکندر ،جنرل سیکرٹری ملک فتح خان اور فرینڈزگروپ آف چکوال کے چیئرمین چوہدری اظہر چکرال کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔اس موقع پرپیر سید لخت حسین شاہ ،فاروق احمد قادری راجہ ایاز خان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ ایاز صادق نے مسلم لیگ ن کے دفتر میں عہدیداران اور کارکنان سے ملاقاتیں بھی کیں اور گھل مل گئے۔بعد ازاں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ میاں نواز شریف نے مشکل موڑ پر ملک کی باگ دوڑ سنبھالی ہے اور وہ صحیح سمت میں ملک کو لے کر جا رہے ہیں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کو بڑے بڑے مسائل کا سامنا ہے اور یہ مسائل ایسے ہیں جو حل کرنے بہت زیادہ مشکل ہیں مگر میاں نواز شریف بہترین حکمت عملی سے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں یہی وجہ ہے کہ مسائل آہستہ آہستہ حل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ایوان کو اپنے ساتھ لے کر چلوں گا۔کیونکہ میں سب کا سانجھا ہوں اورمیرے لیے مسلم لیگ ن مخالف ارکان پارلیمنٹ کی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی کہ مسلم لیگ ن کی۔اس موقع پر تنظیم کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ھبھڑ میں نجی سکول کے پرنسپل نے میٹرک کے طالب علم کو چندہ نہ دینے پر وحشیانہ تشدد
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ھبھڑ میں نجی سکول کے پرنسپل نے میٹرک کے طالب علم کو
چندہ نہ دینے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔البرہان فائونڈیشن ماڈل سکول کے پرنسپل محمد سفیر نے طلباء و طالبات کو احکامات جاری کیے کہ وہ سکول میں لیب کے قیام کے لیے فنڈز لے کر آئیں۔دسویں کلاس کے طالب علم علی حیدر نے رقم نہ دی تو پرنسپل سفیر نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ جس پر وہ بے ہوش ہو گیا۔ اس کے جسم پر شدید چوٹیں آئیں۔ متاثرہ طالب علم کے والد ریاض حسین نے جلاد پرنسپل کے خلاف ای ڈی او ایجوکیشن کو تحریری درخواست دیدی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلدیاتی الیکشن کے لیے ٹکٹ عوامی کارکردگی کی بنیاد پر دئیے جائیں گے
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)امیدوار برائے کونسلر سکندر جٹ نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے ٹکٹ عوامی کارکردگی کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔ رشتہ داری کی بنیاد پر نہیں۔ انہوںنے کہا کہ جن لوگوںنے عوامی بھلائی کے لیے کام کیے ہیں انہیں امیدوار مقرر کیا جائیگا۔ عوامی خواہشات کا گلا گھوٹنے والے مسترد کر دئیے جائیں گے۔ سکندر جٹ نے کہا کہ وارڈ کے توڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سکندر جٹ محلہ صدیق آباد، محلہ شمالی اور بہکڑی روڈ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقامی قیادت کو آنے والے بلدیاتی الیکشن میں نتائج بھی ملے گئے
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مقامی قیادت نے سابق ناظم یونین کونسل بلوکسر چوہدری لال حسین کو کارکنوں کی تما م تر مخالفت کے بائوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل کرکے انکی رائے کی نفی کی ہے اور ان کی رائے کو مسترد کیا ہے جسکا مقامی قیادت کو آنے والے بلدیاتی الیکشن میں نتائج بھی ملے گئے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی کارکن اور معروف کاروباری شخصیت چوہدری آصف آف منوال نے اپنے ایک بیان میں کیا۔چوہدری آصف نے کہا کہ منوال ہمارا گائوں ہے اور ہمارے لوگ کسی سیاسی لوٹے کو مسلم لیگ (ن) کا نام نہ تو استعمال کرنے دیں گے اور نہ عوام کے مسترد سابق ناظم چوہدری لال حسین کو مسلم لیگ (ن) کے جھنڈے تلے الیکشن میں کامیاب ہو کر اقتدار کا مزید مزہ لوٹنے دیں گے۔ہم پہلے بھی چوہدری لال حسین کو اپنے دوست احباب اور عوام کی کرم نوازی سے مسترد کر چکے ہیں انشااللہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں ایک بار پھر اسی ایکشن کے تحت شکست سے درچار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری لال حسین کے پہلے بھی سکہ بند مخالف تھے اور آج بھی سکہ بند مخالف ہیں۔