چکوال کی خبریں 6/11/2013

ہماری سردار گروپ کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ اتفاق رائے سے مکمل ہو چکی ہے، محمد طارق کیانی
چکوال(تحصیل رپورٹر) یونین کونسل جند اعوان سے انشا اللہ سردار گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا۔محمد طارق کیانی آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل جند اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ان کی سردار گروپ کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ اتفاق رائے سے مکمل ہوچکی ہے اور اس مرتبہ مسلم لیگ ن کو اس کے گھر میں شکست دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈھڈیال میں دودراز سے آنے والے مسافروں کے لئے بیت الخلاء کا مسئلہ عرصہ دراز سے حل نہ ہوسکا
چکوال(تحصیل رپورٹر)ڈھڈیال شہر جوکہ دیہی آبادیوں کے لئے ایک اہم تجارتی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے اور یہاں دور دراز سے غیر مقامی افراد کا آنا جانا اکثر لگا رہتا ہے ۔ان کی رفع حاجت کے لئے یہاں قطعا سہولت نہ ہے جس کی وجہ سے اس پر ہجوم علاقہ میں خلوت نہ ہونے کے باعث غیر مقامی افراد بالخصوص خواتین کی اکثریت پریشانی کا شکار ہے۔ اہلیا ن علاقہ نے ٹی ایم اے چکوال سے التجا کی ہے مردو خواتین کی اس پریشانی کا خیال رکھتے ہوئے فوری طور پر ایک بیت الخلاء تعمیر کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری نثار احمد بھٹہ المعروف جوگی آف تھوہا بہادر کا رسم چہلم کل اتوار کو ہو گا۔

چکوال(تحصیل رپورٹر)سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت اور مدنی پیڑولیم سیتھی کے مالک چوہدری مختار احمد صدیقی آف تھوہا بہادر ،چوہدری افتخار احمد بھٹہ آف تھوہا بہادرکے چھوٹے بھائی، چوہدری عدنان احمد بھٹہ کے چچا ،معروف سماجی شخصیت چوہدری نثار احمد بھٹہ المعروف جوگی کی رسم چہلم کل اتوار کو انکے آبائی گائوں تھوہا بہادر ضلع چکوال میں ادا کیا جائے گا، اس سلسلہ میں دن دس بجے سے نماز ظہر تک خصوصی دعا ء کا اہتمام بھی کیا جائے گا، یاد رہے کہ چوہدری نثار احمد بھٹہ المعروف جوگی گزشتہ ماہ اچانک حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔چوہدری مختار احمد صدیقی نے روزنامہ سماء کی وساطت سے تمام دوست احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ چوہدری نثار احمد جوگی کی آخری رسم چہلم اور دعائے تقریب میںشرکت کرکے ثواب حاصل کریں ، انہوں نے بتایا کہ تم دوست احباب کو شرکت کی اطلاع دی گئی ہے اگر کسی تک یہ اطلاع نہ مل پائی ہو تو وہ ہماری اس اپیل پر رسم چہلم میں لازمی شرکت کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکوال(تحصیل رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ لاہور کے چیف جسٹس جناب جسٹس عمر عطا بندیال کے حکم پر اور ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج چکوال سردار طاہر صابر کی ہدایت پر ڈسڑکٹ کورٹس سمیت ماتحت عدالتوں کے اہلکاروں نے مقدمات کے مدعیان اور مدعاعلیہم سمیت ملزمان اور فریقین کو زیر سماعت عدالتی فائل کی فوٹو کاپیاں دینے کا سلسلہ بند کر دیا ہے جس عمل سے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی نقول برانچ میں سائلان اور درخواست گزاروں کا ہر وقت بے پناہ رش اور ہجوم رہتا ہے، نقول برانچ سیشن کورٹ چکوال کو دیا گیا کمرہ اس ہجوم اور رش کے سامنے چھوٹا پڑ جاتا ہے اور نقول برانچ میںتعینات سرکاری ملازمین جن کی تعداد پہلے ہی بہت کم ہے ان کونقول برانچ میں فوٹو سٹیٹ مشین کی سہولت ہونے کے بائوجود سرکاری فائل کر فوٹو کاپیاں کرانے کے لئے ڈسڑکٹ بار کے احاطہ میں جانا پڑتا ہے جس سے یہاں پر ان کے کام میں تاخیر ہوتی ہے وہی سائلان اور درخواست گزاروں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے، اس بارے میں کیے جانے والے ایک سروے میں روزنامہ سماء کو بتایا گیا کہ نقول برانچ میں فوٹو سٹیٹ مشین تو ہے لیکن اس کو چلانے کے لئے آپریٹر موجودنہ ہے ۔اور نہ ہی رم کاغذات موجود ہیں،سروے کے دروان یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک دن میں پرائیوٹ فوٹو سٹیٹ مشینوں سے تقریبا 1500سو سے 2500فوٹو کاپیاں ہو رہی ہیں اور یہ دوکان دار 2سے تین روپے فی فوٹو کاپی کے عوص وصول کر رہے ہیں،سائلان، درخواست گزاروں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور ، ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج چکوال سردار طاہر صابر سے اپیل کی ہے کہ جس طرح ضلع چکوال کی عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے ایک ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج سمیت دو مزید سول ججوں کی اضافی آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے،یہ خوش آئند اور قابل تعریف اقدامات ہیں اسی طرح نقول برانچ سیشن کورٹ چکوال میں توسیع دینے اور فوٹو سٹیٹ مشین کو چلانے کے لئے ایک آپریٹر کی آسامی کی منظوری دی جائے اور نقول برانچ میں آنے والے سائلان اور درخواست گزاروں کے مسائل کے حل کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔