چکوال کی خبریں (12/9/2013)

ٹی ایم اے چکوال اور محکمہ ہیلتھ کی مجرمانہ غفلت
چکوال( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹی ایم اے چکوال اور محکمہ ہیلتھ کی مجرمانہ غفلت جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر کہیں ڈینگی سپر ے نہ کوئی احتیاطی کام پنجاب حکومت کے اخکامات کو ہوا میںاڑا دیا تفصیلات کے مطابق چکوال شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور نالیوں گلیوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث کھڑا ہوا پانی ڈینگی سمیت وبائی امراض کودعوت دے رہا ہے کوئی اہلکار اپنے فرض کو ایمانداری سے نبھانے کو تیار نہیںانتظامیہ مکمل طور پر فلاپ ہوگئی پنجاب حکومت کی طرف سے ایمرجنسی بنیادوں پر ڈینگی مہم کے آغاز کا حکم جاری ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے محض تشہیر کی خاطرسمینار اور واک کا اہتمام کیا لیکن بے سود کیونکہ سمینار اور واک میں لگائے جانے والے نعرے بے بنیادد ثابت ہوئے جب سمینار کا اہتمام سول ہسپتال میں ہو اتو DCOچکوال وہاں موجود نہ تھے لیکن جو نہی ڈینگی واک کے لئے اہلکار اور افسران اہلکار ہسپتال کے گیٹ سے باہر نکلنے لگے تو حکم ملا کہ DCOتشریف لا رہے ہیں لہذا واک روک کر ام کا انتظار کیا جائے تاہم ان کی آمد پر واک شروع ہوئی اور وہ واک محض تشہیر تک محدود ہو کر رہ گئی چند روز قبل ایم پی اے ہائوس حکم نامہ جاری ہوا کہ 15دن کے اندر اندرصفائی کی جائے تو ان احکامات کو بھی کوئی اہمیت نہ ملی شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر صفائی کا نطام بحال نہ ہوا تو کئی وبائی امراض سمیت ڈینگی پھوٹ سکتی ہیں اور ان خطرات کو محسوس کرتے ہوئے شہری چکوال سے نقل مکانی کے بارے میں سوچ بچار کر رہے ہیں ضلعی انتظامیہ و حکومت پنجاب اپنا کردار ادا کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معروف قانون دان سید ظل حسنین کاظمی کی وکالت کے چرچے عام ہونے لگے
چکوال( ڈسٹرکٹ رپورٹر)معروف قانون دان سید ظل حسنین کاظمی کی وکالت کے چرچے عام ہونے لگے حساس ادارے کے ملازم کے قتل کا مقدمہ درج کروانے کے احکامات اور وروال میں سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی بادشاہ پور کی میمونہ کنول کے لواحقین کا ظل حسنین کاظمی سے اظہار تشکرتفصیلات کے مطابق معروف قانون دان سید ظل حسنین کاظمی ان دنوں پوری لگن اور محنت سے ملزمان کو عدالت کے کہٹرے میں لانے اور بے گناہوں کی بے گناہی ثابت کرنے میںمصروف عمل ہیں اور ان کے دو مقدمات کی سرگوشیاں عوام میں روز و شور سے جاری ہیں پہلا مقدمہ چند ماہ قبل سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی میمونہ کنول جس کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی کا مقدمہ درج کروایااور قبر کشائی کرواکر دوبارہ پوسٹمارٹم کروایا اور دوسرا احساس ادارے کے ملازم کے قتل کامقدمہ درج کروانے کے احکامات جاری کروائے جس پر مقتولوں کے لواحقین نے ظل حسنین کاظمی کی ترقی اوردراز عمر کی دعائیں مانگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیاسی پشت پناہی یا کرپشن کی بھرمار
چکوال( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیاسی پشت پناہی یا کرپشن کی بھرمار TMA ٹھکیدار سمیت متعدد دوکان دار اور شوارما فروشوں نے تلہ گنگ ورڈ پر تجاوزات کے ذریعہ سے قبضہ جما لیا تفصیلات کے مطابق شہر کی مرکز ی شاہراہ تلہ گنگ روڈ پر تحصیل چوک سے 15چوک تک متعدد دوکانداروں نے تجاوزات کے ذریعہ سے قبضہ جما رکھاہے اور اکثر و بیشتر ٹریفک بلاک رہتی اور تو اور جبکہ چھپڑ بازار کے سامنے TMAٹھکیدار نے کھوکھا رکھ کر آدھی سٹرک بند کر رکھی ہے نجی بینکوں نے بھی سٹرک کو ذاتی ملکیت سمجھتے ہوئے اپنے کسٹمر ز کی پارکنگ بنا رکھی ہے کوئی ایکشن لینے کو تیا ر نہیں شوارما فروش ایک طرف تو بیماریاں فروخت کرنے میں مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف اپنے ٹھیے بھی سڑک پر لگا رکھے ہیں شوارما فروش کے مطابق وہ دوکاندار وں کو کرایہ ادا کرتے ہیں اورTMAوالوں نے کبھی انہیں پوچھا تک نہ ہے ضلعی انتظامیہ اور پنجا ب حکومت کب نوٹس لے گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیمیونٹی ہال اور دیگر متعد دسیر گائیں ویران کھنڈرات کا روپ دھار چکی ہیں
چکوال( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کیمیونٹی ہال اور دیگر متعد دسیر گائیں ویران کھنڈرات کا روپ دھار چکی ہیں انتظامی معلامات کو بہتر بنانے کے لئے اقدام کئے جائیں سیاسی و عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق ایک سروے میںالائیڈ بینک پارک ،کمیونٹی ہال ، کمیٹی باغ اور دیگر پارکوں نے کھنڈرات کی شکل اختیا ر کرنا شروع کر رکھی جس سے شہر کی خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے صبح کی سیر و دیگر تفریح کے لئے عوام کو کوئی مناسب جگہ میسر نہ ہے اس سلسلہ میں انتظامی معالات کو سنبھالنے والےO TMچکوال سمیت تمام افسران اپنے دفتر وں میںمحدودہوکر رہ گئے ہیں شہریوں نے سروے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہTMAکے تمام عملہ کی برطرفی کے بغیر تما م معالات کو کنٹرول کرنا نا ممکن ہے شہر میں انتطامی معالات درہم برہم ہونے کی وجہ سے ماحول شہریوں کے ذہنوں پر اثر انداز ہو رہا ہے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت نوٹس لے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر میں ٹرانسپورٹ کا نیا راج کر ائے ناجائز حد تک بڑھا دئیے
چکوال( ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر میں ٹرانسپورٹ کا نیا راج کر ائے ناجائز حد تک بڑھا دئیے گاڑی والوں کی چاندی متعلقہ محکوں سے تحفظ دلانا اڈہ منیجر کی ذمہ داری گاڑیوں کے عملہ کا موقف پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں موبائل خرچ اور کھانا پینا ودیگر خرچے بھی کرائے سے نکالنے پڑتے ہیں اور افسران کو بھی خوش کرنا بھی ضروری ہے اڈہ مینجروں نے محکموں کا پول کھول دیا تفصیلات کے مطابق شہری دن بدن بڑھتے ہوئے کرایوں کے خلاف عکس چکوال کے دفتر پہنچ کر پھٹ پڑے اور بتایا کہ ہر ورز نیا کرایہ ادا کرنے کے احکامات اڈہ مینجرکی طرف سے موصول ہوتے ہیں کرائے ناجائز حد تک بڑھائے جاچکے ہیں اور عملہ من چاہے کرائے وصول کر رہا ہے جس پر عکس چکوال کی ٹیم نے مذکورہ اڈوں کا سروے کیا تو بہت سے راز افشاں ہوئے جن میںپارسل لانا پہچانا بھی ڈرائیور حضرات غیر قانونی طور پر کر رہے ہیں چکوال تا لاہور تین اقسام کے کرائے کی گاڑیاں موجود ہیں جن کے کرائے نامے طلب کر نے پر اڈہ مینجر سمت تمام عملہ آپے سے باہر ہوگیا ان میں جی ٹی روڈ ہائی ایس500کوسٹر550اور APV 750روپے وصول کیا جارہا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اور مذکور ہ گاڑیوں والے آتے جاتے من چاہیے ہوٹلوں پر روک کر وہاں پرسے کمیشن موصول کرنے میں مصروف عمل ہیں شہر میں دواڈے ایک چوہدری لیاقت MPAاوردوسرا جنرل مجید ملک کے نام اڈے ہیں اس لئے ان عوامی نمائندوں کا حق بنتا ہے کہ اگر یہ عمل ان کے اپنے اڈوں یا دوسرے اڈوں میں ہو رہا ہے تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کروانے میں پہل کر کے عوامی نمائندے ہونے کا ثبوت دیں۔