چکوال کے بزرگ اخبار فروش چاچا غلام یاسین جو تقریباً 2 ماہ قبل ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے

چکوال : چکوال کے بزرگ اخبار فروش چاچا غلام یاسین جوتقریباً2 ماہ قبل ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے کی ایمانداری اور دیانتداری ان کے مرنے کے بعد بھی زندہ ہے۔ چاچا غلام یاسین مرحوم ایک طویل عرصہ تک اخبار فروش یونین چکوال کے خزانچی رہے اور یونین کے گزشتہ 35 سال کے فنڈز ان کے پاس جمع تھے۔ چاچا غلام یاسین کے انتقال کے بعد اخبار فروش یونین چکوال کے عہدیداران نے جب یونین فنڈز کا حساب کتاب کیا تو 28 ہزار 35 روپے کی رقم چاچا یاسین کے ذمہ بنتی تھی۔

جس پر چاچا غلام یاسین کے صاحبزادے محمد ثقلین نے اخبار فروش یونین فنڈ کی 28 ہزار 35 روپے کی رقم یونین کے عہدیداران کے حوالے کر کے نا صرف چاچا غلام یاسین مرحوم کی نیک نامی اور دیانتداری کو امر کیا بلکہ ایمانداری کی بھی مثال قائم کی، چاچا غلام یاسین مرحوم کی دیانتداری دیگر اخبار فروشوں کیلئے بھی مشعل راہ ہونی چاہیے۔