چکوال : پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما راجہ اطہر ظہور نے ایک بیان میں کہاکہ ن لیگ کا وطیرہ ہے کہ وہ ریاستی اداروں کو اپنے زاتی مقاصد کے حصول لے لئے غیر قانونی طور پر استعمال کرتے ہیں جس کی زندہ مثال ٹی ایم اے چکوال کی پی ٹی آئی کی تشہیری مہم پر بلواستہ اثر انداز ہونے کی کوشش ہے یہ اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ پی پی 20 میں پی ٹی آئی کی فتوحات اور دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولیت ن لیگ کے لئے دردِ سر ثابت ہو رہی ہے۔
میں اپنی پارٹی کی طرف سے یہ واضع پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے پوسٹر ،بینراور پارٹی پرچم کو غیر قانونی طور پر پھاڑنے اور اتارنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔اس ضمن میں ٹی ایم اے چکوال نے ہمیں ایک تحریری مراسلہ ارسال کیا جس کا قانون کے مطابق ہم نے ان کو جواب دے دیااور اگر ٹی ایم اے چکوال نے ن لیگ کی ایما پر ہٹ دھرمی جاری رکھی تو جواباََ ہم بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔