چکوال (جیوڈیسک) تلہ گنگ کے قریب مسافر وین اور ڈمپر کے درمیان تصادم سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چکوال سے میانوالی جانے والی مسافروین تلہ گنگ روڈ پر فوڈ ویلی کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکرمخالف سمت سے آنے والے ڈمپر سے ٹکراگئی، حادثے کے نتیجے میں مسافروین میں سوار 5 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد امدادی رضاکاروں نے لاشوں اورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال چکوال منتقل کردیا گیا،جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔