چکوال سوہاوہ روڈ تو راجہ پرویز اشرف کا منصوبہ ہے ن لیگ یہ بتائے کہ میاں صاحب نے چکوال کو کیا دیا

Chakwal

Chakwal

چکوال: پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کو راجہ پرویز اشرف کے منصوبے کا دوبارہ افتتاع کرنے کے لئے چکوال آنے کی ضرورت نہیں تھی ان کو چاہیے تھا کہ یہ فنڈ ویسے ہی ریلیز کر دیتے اور چکوال اس وقت آتے جب چکوال کے لئے کوئی اپنا منصوبہ لے کر آتے۔

اگر پانچ سات ارب چکوال یونیورسٹی کے لئے مختص کر جاتے تو ہمیں انتہائی خوشی ہوتی اور ن لیگ والے بھی کسی کو بتانے لائق ہوتے کہ ہم نے چکوال کے لئے کوئی بڑا کام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چکوال کالج کی زمین مکمل یونیورسٹی کی شرائط کو پورا کرتی ہے جبکہ ان کے علم میں آیا ہے کہ حکومت اسے پنجاب یونیورسٹی کا سب کیمپس بنانا چاہتی ہے۔

اگر بنانا ہی ہے تو نواز شریف اپنے وعدے کے مطا بق چکوال میں بین الاقوامی میعار کی یونیورسٹی بنائیں جس کا سٹی کیمپس چکوال کالج کو بنایا جائے اور دوسرے کیمپس شہر سے ہٹ کر وسیع رقبے پر بنائے جائیں کسی بلڈنگ پر بورڈ لگا دیا گیا تو اس کو ہرگز یونیورسٹی نہیں مانا جائے گا۔لوگ با شعور ہو چکے ہیں اور دوسروں کا کریڈٹ لینے والوں کو بلکل قبول نہیں کریں گے۔