نیا لاری اڈہ تلہ گنگ کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نیا لاری اڈہ تلہ گنگ کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، نکہ کہوٹ کے موٹر سائیکل سوار دو دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واضح رہے کہ چکوال بھر میں کسی چوک پر کوئی اشارہ موجود نہ ہے جس کی وجہ سے حادثات معمول بنتے جارہے ہیں۔