کوئی بھی چیلنج ناقابل تسخیر نہیں، ملک کو آگے لے جائیں گے: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ کامیابیوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی چیلنج ہمارے لئے ناقابل تسخیر نہیں ہے۔ تمام چیلنجز پر قابو پا کر ملک کو آگے لے جائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔ انھیں پُرامن ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور عزت کرنا چاہیے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں۔ ضرب عضب کے باعث پاکستان میں استحکام لوٹ آیا ہے۔ فاٹا میں موجود دہشتگردوں کا ملک کے باقی حصوں سے رابطہ توڑ رہے ہیں۔ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا مکمل کرکے اس لعنت کا خاتمہ ہمیشہ کیلئے یقینی بنایا جائے گا۔