کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) شیر کی للکار۔۔۔دھاندلی کا رونا رونے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ پولنگ بوتھ ظہور پیلس لگوا لیں پھر بھی چاروں شانے چت کریں گے۔ چوہدری عابد رضا ایم این اے کا ٹانڈہ میں لہو گرما دینے والا پر جوش خطاب۔ چیئرمین صابر صراف کی طرف سے منعقدہ اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد سیاستدان چوہدریوں میں کوئی شرم و حیا نہیں رہی جو پی ٹی آئی کی بیساکھی پر اپنی بہوبیٹی کو سیاست میں لے کر آگئے۔ میڈیا ٹرائل پھانسیاں اور ملک سے بھاگنے والی افواہیں پھیلا کر مخالفین کس کو ڈراتے ہیں۔ میں تو جان ہتھیلی پر رکھ کر صبح گھر سے نکلتاہوں۔ جلا وطنی بھی کاٹ چکاہوں اس سے زیادہ کیا سزائیں دیں گے۔ جو رات قبر میں ہے اسے کوئی قوت نہیں ٹال سکتی۔ بائیس دسمبر ہماری فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ مخالفین کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے۔ ماضی میں حلقہ این اے 104جسے ایک ڈرائونا خواب اور دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا ٢٠٠٨ میں یہاں سے سیاست کا آغاز کیا اس وقت مرزا مظہر جیسے جانثار ساتھیوں کے ساتھ ورک شروع کیا۔ نوابزدگان ہمارے بزرگ ہیں لیکن چوہدریوں نے جو زخم ہمارے خاندان کو دیئے ہیں وہ نوابزادہ خاندان نے مخالفین سے نہیں کھائے۔ ہم نے جیلیں کاٹیں۔ جلاوطنی دیکھی لیکن ان گجرات میں ان کی آمریت کو تسلیم نہیں کیا۔ اگر یہ آمریت کے پالے ہوئے سیاستدان نہ ہوتے اگر یہ عوامی محبت کے پالے ہوئے ہوتے تو آج ان کا یہ انجام نہ ہوتا اور وہ اپنے خاندان کی عورت کومیدان میں نہ لاتے۔ ہم نے قانون کی حدود میں رہ کر الیکشن لڑا اور تمام قانون و ضوابط کے مطابق الیکشن مہم چلائی۔ عوام کے ووٹوں اور اعتماد سے چیئرمین منتخب ہونے والے کبھی بھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کریں گے۔ میں ق لیگی چیئرمینوں اور دوسری پارٹیوں کے معززچیئرمینز سے التما س کرتا ہوں کہ وہ بھی ان لٹیروں سے جان چھڑا کر مسلم لیگ ن کے جھنڈے تلے جمع ہو کر چوہدری محمد علی تنویر کو کامیاب کریں ۔ اگر ہم ووٹ کی طاقت کو جان گئے تو چوہدریوں اور مشرف جیسے ڈکٹیٹر کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ میں آپ سے وعدہ کرتاہوں کہ اگر چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ نے آپکی امانت سے ایک روپے کی بھی خیانت کی تو میرا ہاتھ ہوگا اور اسکا گریبان ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پریس ریلیز(کوٹلہ ارب علی خاں ) چوہدری محمد علی تنویر کا حلقہ این اے 104کا دورہ۔ چیئرمین مقصود گجر، چیئرمین گلزار احمد ،چیئرمین جاوید امرہ کلاں کی رہائش گاہوں پر منعقدہ اکٹھ سے خطاب کیے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ امیدوار وائس چیئرمین میاں شیر افگن، چیئرمین راجہ ذوالفقار ، چیئرمین ولائیت اللہ اویس، چیئرمین محسن لنگڑیال، چوہدری سرور بنیاں، ملک وقار فخر پہاڑے، مرزا احسان اللہ بلوچ،چوہدری حبیب اللہ ڈھیری، چوہدری یوسف چن و دیگر شامل تھے۔ چوہدری محمد علی تنویر کا کہنا تھاکہ انشاء اللہ عوامی حکومت کے ثمرات تما م یونین کونسلز تک بلا تفریق پہنچائیںگے۔ ہمارے لیئے ہر یونین کونسل گھر جیسی ہے۔ گجرات کی عوام کوگذشتہ ضلعی حکومتوں اور انشاء اللہ ہماری کامیابی کے بعد بننے والی حکومت میں واضح فرق نظر آئے گا۔سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ووٹ کا حق ووٹر تک پہنچانا ہماری سیاست کا وطیرہ ہے۔