کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ افسران وملازمین دفتری اوقات کی پابندی کے ساتھ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا ئیں دیانتداری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کے ذریعے علاقائی ترقی اور مسائل کے خاتمے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون آفس میں محکمہ ایجوکیشن ،میڈیکل اور پارکس کے ملازمین میں بقایا جات کی ادائیگی کے چیک دیتے ہوئے کیا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا کہ ہم مالی مشکلات کے باوجود علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے ساتھ بلدیہ کورنگی کے ملازمین کے مسائل کو حل کررہے ہیں۔
بلدیہ کورنگی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ نامساعد حالات اور مالی بحران کے باوجود اپنے ادارے کے ملازمین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کررہی ہے انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمات کے حوالے سے ادارے کا بازوں بنیں۔
اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ مالی مشکلات کے باوجود ضلع کورنگی کے چپے چپے میں ترقی کا جال اور عوام کو علاقائی سطح پر درپیش مشکلات سے نجات دلائیں گے مالی مسائل اور اختیارات کو عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائیگا۔
افسران وملازمین کی محنتی ٹیم اور عوامی مشاورت کے ساتھ ضلع کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنا یا جائیگا۔