چمن : افغان کسٹم ہاوس کے قریب خود کش حملہ، 6 افراد جاں بحق، 12 زخمی

Pak Afghan Border

Pak Afghan Border

چمن (جیوڈیسک) چمن میں خود کش حملے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق افغان کسٹم ہاوس کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

دھماکا باب دوستی کے قریب افغانستان کی حدود میں ہوا جس کے بعد باب دوستی پر آمدورفت معطل ہوگئی۔ واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو قریب واقع طبی مراکز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔